Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


وزیر اعظم کے دوروں سے سفارتی تعلقات مضبوط ہونے کا دعویٰ۔ اپریل 2021 سے دسمبر 2025 تک 381.8 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) حاصل ہوئی۔ وزارت خارجہ کے مطابق سال 2026 میں اب تک وزیراعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں پر تقریباً 74.5 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

اڈانی فاؤنڈیشن نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے ملبوسات کا عطیہ کیا ہے جس میں  ڈھائی ہزار سے زائد ملازمین نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے کپڑے عطیہ کیے۔ 31.5 لاکھ صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

’مہادیو کی کرپا ہے‘ کے ذریعے منوج تیواری نے امید، اتحاد اور شکرگزاری کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن، خوشحالی اور بہتر زندگی کے لیے بھگوان شیو کی برکتیں حاصل کریں۔

فلم کی ریلیز سے قبل اہم شخصیات سے ملاقات۔ 7 اگست کو ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہنومان انش‘ کے ٹریلر اور اس کے روحانی پیغام کو سرکردہ سیاسی و مذہبی شخصیات نے سراہا۔

یہ عدالتی کمیشن 24 نومبر 2024 کو سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے باہر پیش آئے تشدد کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ تشدد اس وقت ہوا تھا جب عدالت کے حکم پر آثارِ قدیمہ کے تحفظ میں شامل اس یادگار کا سروے کیا جا رہا تھا۔ اس واقعے میں چار افراد ہلاک جبکہ درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کاغذی کرنسی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پولیمر نوٹ جاری ہونے کے بعد بھی موجودہ کاغذی نوٹ ان کے ساتھ ساتھ قانونی کرنسی کے طور پر گردش میں رہیں گے۔ آر بی آئی کے مطابق ملک کے مختلف خطوں کی آب و ہوا اور استعمال کے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائل مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد ہی پولیمر نوٹوں کے وسیع پیمانے پر اجرا سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی غیر رسمی ملاقاتوں میں ارکانِ پارلیمنٹ اپنے حلقوں کے مسائل، عوامی تجاویز، پالیسی معاملات، پارلیمانی حکمتِ عملی اور حکومتی منصوبوں سے متعلق اپنی رائے براہِ راست وزیر اعظم کے سامنے رکھتے ہیں، جس سے حکومت اور عوامی نمائندوں کے درمیان بہتر رابطہ قائم رہتا ہے۔

دیہی جائیدادوں کے مالکان کو حقوق ملکیت کا ریکارڈ فراہم کرنے کی مہم تیز۔ مرکزی حکومت نے بتایا کہ سوامتو اسکیم کے تحت منظور شدہ تمام اہل دیہی آبادی والے علاقوں میں سروے کا کام جاری ہے اور اب تک 3.30 لاکھ دیہات میں ڈرون سروے اور نقشہ سازی مکمل کی جا چکی ہے۔

بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد نئی دہلی میں پہلی مرتبہ ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے عوام اور حامیوں کو موجودہ حالات میں تنہا نہیں چھوڑسکتیں۔ انہوں نے کہا ’’میری قسمت میں جو بھی لکھا ہے، میں اپنے لوگوں کے پاس واپس جاؤں گی۔ میں اپنے پیارے ہم وطنوں کو تکلیف میں چھوڑ کر بیرون ملک نہیں رہ سکتی۔ میری خواہش ہے کہ دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جاؤں۔‘‘

یہ فیصلہ گیمز کرافٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور نردیشا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست پر سنایا گیا۔ درخواست گزاروں نے 11 نومبر 2025 کو درج ای سی آئی آر اور اس کے بعد ای ڈی کی جانب سے کی گئی تمام کارروائیوں کو چیلنج کیا تھا۔