Bharat Express DD Free Dish

Ghulam Mohammad




Bharat Express News Network


ہولی اور رنگ پنچمی کی تقریبات کے دوران عوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ممبئی پولیس نے اپنے شہریوں کے لیے کچھ پابندیوں پر مبنی ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ 12 مارچ سے 18 مارچ تک نافذ العمل یہ احکام تہوار منانے والوں کو عوامی راستوں سے پیدل گزرنے والوں پر رنگ اور پانی پھینکنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر فحش گانا گانے یا بجانے سے روکتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان عمران سولنکی نے کہا ’’ہم یہاں ایک بڑا اعلان کرنے آئے ہیں۔ ہم مہاراشٹر، اتر پردیش، بہار اور دہلی میں لڑے۔ بنگال میں ہم تمام سیٹوں سے لڑیں گے۔ گزشتہ پنچایتی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کو مالدہ میں 60,000، مرشد آباد میں 25,000 اور دیگر علاقوں میں 15,000 سے 18,000 ووٹ ملے تھے۔‘‘

گر ایسا ہوتا ہے تو یہ گذشتہ ماہ فرانس اور جرمنی میں بحیثیت نائب صدر وانس کے پہلے دورے کے بعد ان کا دوسرا غیرملکی دورہ ہوگا۔ پیرس میں وانس اور ان کے خاندان نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے کی تھی ملاقات۔

وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ ’’حکومت ہند میانمار سمیت مختلف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں جعلی نوکری کی پیشکشوں کے شکار ہندوستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی وطن واپسی کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔‘‘ آج بدھ کے روز ایک تیسری پرواز سے مزید ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

امیگریشن اینڈ فارنرز بل 2025 کو پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیا نند رائے نے کہا کہ اس کا مقصد ’’کسی کو ہندوستان آنے سے روکنا نہیں ہے۔ ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کا خیرمقمد ہے۔ لیکن انھیں امیگریشن کے قوانین پرعمل کرنا چاہیے۔ قانون کی دفعات قومی سلامتی کے لیے اہم ہیں۔‘‘

ایک مشترکہ بیان میں امریکہ اور یوکرین نے کہا ہے کہ یوکرین سعودی عرب میں امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران روس کے ساتھ تنازعہ میں فوری طور پر 30 روزہ جنگ بندی کے لیے راضی ہو گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وہ اب اس پیشکش کو روسیوں کے پاس لے جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب معاملہ ماسکو کے ہاتھ میں ہے۔

منگل کو وزارت کھیل نے اسپاٹ ویری فکیشن کمیٹی کے نتائج، فیڈریشن کے ذریعے احکامات کی تعمیل اور ’’ہندوستانی کھلاڑیوں‘‘ کے وسیع تر مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈبلیو ایف آئی کی معطلی کو منسوخ کرتے ہوئے کشتی کے کھیل سے متعلق قومی ادارے کے طور پر اس کی شناخت بحال کر دی۔

اندور ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کی جیت کے جشن کے موقع پر مدھیہ پردیش کے مہو میں ہوئی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 12 مسلمان ہیں۔

چندر موہن پٹواری نے اسمبلی کو یہ بھی بتایا کہ 39 درخواستوں میں سے 18 کی جانچ جاری ہے او ر بقیہ 19 درخواستیں مسترد کر دی گئیں ہیں، تاہم درخواست دہندگان شہریت کے لیے دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔

جسٹس روہت رنجن اگروال نے سنبھل کے ضلع مجسٹریٹ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ سنبھل کی اس جامع مسجد کو محکمہ آثارِ قدیمہ کے حوالے کرنے کے تعلق سے 1927 میں حکومتی انتظامیہ اور مسجد کمیٹی کے درمیان کیے گئے معاہدے کی اصلی کاپی عدالت کے سامنے پیش کریں۔