Bharat Express




Bharat Express News Network


نیپال کے وزیراعظم پشپ کمل دہل کی اہلیہ سیتا دہل نے آج (12 جولائی) کو لمبی بیماری کے بعد دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ سیتا دہل کا علاج کٹھمنڈو کے ناروک انٹرنیشنل اسپتال میں چل رہا تھا۔ اسپتال کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیتا دہل کو شوگر اور ہائیپر ٹینشن کے علاوہ کئی بیماریاں تھیں۔ وہ بدھ کی صبح 8:33 بجے دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

بطور ای ڈی ڈائریکٹر سنجے مشرا نے اپنی طویل مدت کار کے دوران کئی کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔

بٹھنڈا جیل میں بند گینگسٹرلارنس بشنوئی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ لارنس بشنوئی کو فرید کوٹ کے گرو گوبند سنگھ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق بٹھنڈا جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پیر کی رات لارنس بشنوئی کو فرید کوٹ میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا تھا۔

نیپال سے ملی ایک خبر کے مطابق آج منگل کے روز جہاں ایک ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایویسٹ کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا۔ وہیں اب ملی جانکاری کے مطابق تلاشی مہم کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا، جس میں پانچ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ جس وقت ہیلی کاپٹر سے رابطہ ٹوٹا، اس دوران وہ 12 ہزار فٹ سے اوپر کی اونچائی پر پروز کر رہا تھا۔ وہیں لاپتہ ہیلی کاپٹر کی آخری لوکیشن لام جرا پاس کے قریب بتائی جا رہی تھی۔

اکھلیش نے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چاول، دالیں، سبزیاں مہنگی ہو گئی ہیں لیکن یہ حکومت کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ ٹماٹروں کی خبر دکھائی جائے تو حکومت ڈر جاتی ہے۔

اکھلیش یادو کے ٹویٹ کے بعد ضلع کے سینئر ایس پی اہلکار لنکا تھانے پہنچے، جب کہ لنکا تھانے میں پولیس سبزی دکاندار سے ایس پی لیڈر اجے یادو کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی تھی۔

بھارتی قومی خلائی فروغ اور آتھرائزیشن مرکز (آئی این اسپیس) کے چیئرمین پون گوئنکا نے بتایا کہ نجی شعبے کے ذریعہ جس نوعیت کا کام کیا جا رہا ہے وہ اسرو کے ذریعہ کیے گئے کام کی ہوبہو نقل نہیں ہے۔

آئی ٹی ڈی سیمنٹیشن انڈیا لمیٹڈ کے وجے انگلے نے کہا کہ ہم نے معاملے کی چھان بین کی، جس میں پتہ چلا کہ جس تالاب میں بچے ڈوب گئے، وہ بہت پہلے گاؤں میں واقع تھا۔

سی آئی ایس ایف کے 90 افسران اور اہلکاروں کو میرٹوریس سروس کے لیے پولیس میڈل، فائر سروس میڈل اور پولیس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی کے لیے مرکزی وزیر داخلہ کا تمغہ دیا گیا

لوک سبھا سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی نا اہلی کی مخالفت میں کانگریس پارٹی آج ایک دن کا ’ستیہ گرہ‘ کر رہی ہے۔ ستیہ گرہ سبھی ریاستوں اور ضلع ہیڈ کوارٹر پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔