Bharat Express DD Free Dish

Amir Equbal




Bharat Express News Network


افغانستان میں ایک مسجد بم دھماکے سے لرز اٹھی۔ طالبان کے زیر تسلط صوبہ بالاگان میں زمان مسجد میں دھماکے میں 15 نمازیوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں

مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کے دوران چیف منسٹر شیوراج چوہان نے اپوزیشن پارٹی کانگریس پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے مسلسل تیسرے دن بھوپال میں روڈ شو کیا۔ آج انہوں نے گووند پورہ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار کرشنا گوڑ کی حمایت میں عوامی رابطہ اور میٹنگ کی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل کہا کہ ہندوستان کی خوردہ افراط زر کی شرح اگست میں 6.83 فیصد سے کم ہوکر ستمبر میں 5.02 فیصد ہوگئی۔ آنے والے مہینوں میں عالمی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ ملکی مسائل ملک کی افراط زر کی شرح کو بلندی تک لے جا سکتے ہیں

اسرائیل کی جانب سے جاری حملہ میں اب تک حماس کے 1300 کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں ۔ غزہ کی پٹی میں بمباری کی وجہ سے رات کو بھی دن کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

پٹنہ کے آئی جی ایم ایس میں کل 149 آسامیاں بنانے کی منظوری دی ہے۔ خصوصی انفراسٹرکچر پلان برائے سال 2022-26 کے تحت عسکریت پسندی سے متاثرہ اضلاع کو 37 کروڑ 83 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے

حیدر آباد کی بیشتر مساجد میں آج نماز جمعہ کے  موقع پر مسلمانوں نےبارگاہ رب العزت نے مظلوم فلسطینیوں کے حق اور ان کی مدد کے لئے دعائیں کیں،اس کے علاوہ نماز جمعہ دوران ہی قنوت نازلہ کا بھی اہتمام کیا گیا

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ شہر کے اندرواقع اسکولوں میں عارضی طورپر مقیم فلسطینی شہریوں سے  یہ کہا گیا تھا کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندرغزہ خالی کردیں،مقررہ وقت اب ختم ہونے کو ہے اور اسرائیلی فوج کے ٹینک غزہ کے سرحدوں پر پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔

غزہ کی موجودہ صو رتحال پر نظر دوڑاتے ہیں تو وہاں کے اسکولوں کے احاطہ میں  عارضی طورپر مقیم شہریوں کی حالت اجیرن بن چکی ہے ۔ ہرگزرتے وقت کے ساتھ بچوں کی اموات سے متعلق جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اسے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں

10 اکتوبر کو عدالت نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار سنجے سنگھ کی ای ڈی کی تحویل میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی تھی۔ حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ دراصل ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ایک طرف حماس کی کاروائی کو دہشت گردارنہ سرگرمیوں سے تعبیر کیا،اور حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی، تو وہیں دوسری جانب اسرائیل سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی ۔