Amir Equbal
Bharat Express News Network
New CAA Rules: سی اے اے قانون کے تحت وزارت داخلہ نے 14 پناہ گزینوں کو شہریت دی
شہریت (ترمیمی) قواعد 2024 کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پہلی بار شہریت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے نئی دہلی میں کچھ درخواست دہندگان کو شہریت کے سرٹیفکیٹ حوالے کیے۔
Uttarakhand Forest Fire: اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ پر سپریم کورٹ سخت،مرکزی اور ریاستی حکومت کو لگائی پھٹکار
عدالت نے مرکز سے پوچھا کہ اس نے ریاست کو ضرورت کے مطابق فنڈ کیوں نہیں دیا۔ ساتھ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے فنڈز کے صحیح استعمال پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔
Punjab Lok Sabha Elections: امرت پال سنگھ کی نامزدگی منظور یا نہیں؟ جانئے تفصیلات
امرت پال سنگھ کی جانب سے داخل کردہ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس صرف ایک ہزار روپے کی جائیداد ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں 1000 روپے ہیں۔
Umar Khalid Bail Plea: عمر خالد کو مل سکتی ہےضمانت، عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا، 28 مئی کو کورٹ سنائے گا فیصلہ
عمر خالد کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دہلی پولیس نے کہا تھا کہ اس کی چیٹس سے پتہ چلا کہ اسے ضمانت کی سماعت کو متاثر کرنے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا میں بیانیہ تیار کرنے کی عادت ہے۔
New Delhi railway station: نئی دہلی سٹیشن پر کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت: عدالت نے ریلوے حکام کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت کے ذمہ دار ریلوے حکام کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہ دینے کے معاملے میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
Delhi High Court: سول عدالتوں کے اقتصادی دائرہ کار میں اضافہ کی تجویز کو منظوری: دہلی حکومت
مرکزی حکومت سے پارلیمنٹ کی جانب سے پنجاب کورٹ ایکٹ 1918 کے سیکشن 39(1) میں ترمیم کرکے دہلی کے ضلعی ججوں کے اقتصادی اپیل کے دائرہ اختیار میں اضافہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
Ghatkopar Hoarding Collapse: ممبئی میں طوفانی بارش کا قہر ، 8 افراد کی موت، این ڈی آر ایف تعینات، متعدد پروازیں بھی متاثر
اطلاعات کے مطابق موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث 15 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ اب ان تمام پروازوں کو ممبئی واپس لایا جا رہا ہے اور ممبئی ہوائی اڈے پر پھنسی ہوئی کئی پروازیں اب ٹیک آف کر رہی ہیں۔
Delhi High Court: دہلی میں خواجہ سراؤں کے لیے 143 بیت الخلاء بنائے گئے ہیں، 223 زیر تعمیر ہیں، ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں جواب دیا
دہلی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ راجدھانی میں خواجہ سراؤں کے لیے 143 بیت الخلا بنائے گئے ہیں، جب کہ 223 زیر تعمیر ہیں۔
Lok Sabha Elections 2024: ’مجھے سی اے اے منظور نہیں’ آسام میں 19 لاکھ بنگالی ہندو،ممتا بنرجی کا بڑا بیان
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں این آر سی کی اجازت نہیں دوں گی۔ آسام میں 19 لاکھ ہندو بنگالیوں کے نام فہرست سے نکال دیے گئے ہیں۔
Himachal Perdesh News: کالجیم کو لے کر ہماچل پردیش کے دو ججوں نے کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ، جلد ہوگی سماعت
ہماچل پردیش کے دو ججوں نے کالجیم کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سپریم کورٹ جلد ہی دونوں ججوں کی درخواست پر سماعت کرے گی۔





