Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


راشٹریہ جنتا دل  ایم ایل سی سنیل سنگھ نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا۔ اس کے بعد پٹنہ پولیس نے ان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔

حکومت نے برآمد کنندگان کے لیے نئی سی جی ایس ای اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔ اب بغیر گارنٹی کے قرض ملے گا، جس سے ایم ایس ایم ایز اور برآمداتی شعبے کو نئی پرواز ملے گی۔

دہلی دھماکے کے بعد ملک کے 5 بڑے ائیرپورٹس کو اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اس کے بعد سے ایجنسیاں الرٹ پر ہیں اور چیکنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 14 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں دھرو جوریل رشبھ پنت کے ساتھ پلیئنگ الیون میں کھیلیں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ترن چُگھ نے خوفناک کار دھماکے کے معاملے پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس (این سی) کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور ان کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔

امروہہ کے منگریلا گاؤں کے رہائشی اشوک کمار دہلی میں ڈی ٹی سی بس میں کنڈکٹر کا کام کرتے تھے، جبکہ لوکیش حسن پور میں کھاد فروش تھے۔ دونوں دوست لال قلعے کے نزدیک سے گزر ہی رہے تھے کہ ان کے سامنے والی کار میں دھماکہ ہو گیا۔

چیف جسٹس بی آر گوئی نے سپریم کورٹ میں لال نارائن سنہا اور شانتی بھوشن کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی، ان کی قانون اور آئینی دیانت داری کے میدان میں نمایاں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے انصاف اور جمہوریت کے لیے ان کی وابستگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی آنے والی نسلوں کے قانونی پیشہ وروں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے فاؤنڈر ٹرسٹی اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش کیا خراج تحسین۔ کانگریس پارٹی کوآبادی کے تناسب سے مناسب نمائندگی دینے کاوعدہ بھی دوہرایا۔

 اترپردیش کے وارانسی کی دال منڈی مارکیٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود زبردستی انہدامی کارروائیوں کی اے پی سی آر نے سخت مذمت کی ہے۔ جبراً بے دخلی اور انہدامی کارروائی کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ تیجسوی یادو نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایگزٹ پول کو مسترد کیا اور کہا کہ عظیم اتحاد 14 تاریخ کو کلین سویپ کے لیے تیار ہے۔