Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


پولیس کے مطابق، جرم سے متاثرہ یا حساس سمجھے جانے والے 1,045 مقامات کی نشاندہی کر کے وہاں نگرانی سخت کرنا، ریکارڈ پر موجود 1,585 مجرموں کی میپنگ کر کے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف حفاظتی اور سخت کارروائی کرنا، ان تمام اقدامات نے پمپری چنچواڑ میں مجموعی جرائم میں نمایاں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جھارکھنڈ میں 300 کروڑ روپے سے زائد کے زمین حصول (لینڈ ایکوزیشن) اور رنگ روڈ بدعنوانی  معاملےمیں اے سی بی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 17 افسران کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی دھنباد، رانچی سمیت کئی اضلاع میں بیک وقت چھاپے مار کر انجام دی گئی۔ یہ معاملہ معاوضے کی رقم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں سے جڑا ہوا ہے۔

مدھیہ پردیش سے دو شرمناک جرائم کی خبریں سامنے آئیں ہیں۔ دونوں معاملات میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ممبئی بی ایم سی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں اور زور و شور سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ٹھاکرے برادران مراٹھی اسمتا کے مسئلے کو آگے رکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بی ایم سی کا اگلا میئر مراٹھی ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو میں ڈرگ کارٹلز کے خلاف ’لینڈ اسٹرائیک‘ کی وارننگ دی ہے۔ انہوں نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میکسیکو پر اسمگلروں کی حکمرانی ہے اور وہ ہر سال تین لاکھ امریکیوں کی جان لے رہے ہیں۔

اگر بات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی ہو تو اس سے کوئی بھی سیلیبریٹی، سیاست دان یا انفلوئنسر محفوظ نہیں رہتا۔ اسی درمیان بالی وُڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

آئی پی ایل 2026 سے باہر ہونے کے بعد مستفیض الرحمٰن سرخیوں میں ہیں۔ جہاں ایک طرف سیاسی کشیدگی کے سبب ان کے کرکٹ کیریئر پر سوالات اٹھ رہے ہیں، وہیں دوسری طرف شائقین ان کی دلچسپ محبت کی کہانی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

آر ٹی او  سونا چندیل نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اپنے شوہر کی اسکوٹی کا ہی چالان کر دیا۔ آر ٹی او  چندیل نے اپنے محکمے کی سرکاری گاڑی کو بھی نہیں بخشا اور 500 روپے کا جرمانہ لگا دیا۔

گجرات کے پربھاس پاٹن میں سومناتھ سوا بھِمان پرو 8 سے 11 جنوری تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے بتایا کہ پروگرام کے دوران مندر کے احاطے میں 72 گھنٹے تک اکھنڈاونکار ناد جاری رہے گا۔

مشرقی شمالی بھارت میں بھاجپا کے بزرگ لیڈر کبندر پرکایشٹھ کا سلچر میڈیکل کالج اور اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وزیراعظم مودی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما اور مرکزی وزیر سروانند سونووال نے ان کے کارناموں اور سماجی خدمات کو یاد کیا۔