Bharat Express DD Free Dish

Donald Trump’s State of the Union Speech: ‘شریف نے کہا، آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں…’، ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دہرائی بھارت-پاکستان جنگ روکنے کی بات

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کئی بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے ہی بھارت اور پاکستان کی جنگ روکائی ہے۔ تاہم، بھارت نے اس دعوے کی مسلسل تردید کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اپنے اس دعوے کو دوبارہ دہرایا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں روکی ہیں، جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک ’جوہری جنگ‘ بھی شامل ہے۔ تاہم، انہوں نے اس میں زیادہ نیا کچھ نہیں کہا، لیکن پہلی بار انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف نے انہیں بتایا تھا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو ’آپریشن سندور‘ میں 3.5 کروڑ لوگ ہلاک ہو جاتے۔

کیا بھارت – پاکستان کے درمیان جوہری جنگ چھڑ جاتی؟

ٹرمپ نے کہا، ’’اپنے پہلے 10 مہینوں میں، میں نے آٹھ جنگیں روکی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ ہو جاتی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر میں نے مداخلت نہ کی ہوتی تو 3.5 کروڑ لوگ ہلاک ہو جاتے۔‘‘ ٹرمپ نے یہ دعوے اپنے دوسرے دور صدارت کے پہلے ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ خطاب کے دوران اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ صدر دفتر میں اپنے پہلے 10 مہینوں کے دوران انہوں نے آٹھ جنگیں روکی ہیں۔ جن جنگوں کو روکنے کا انہوں نے دعویٰ کیا ہے، ان میں اسرائیل اور حماس، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، بھارت اور پاکستان، سربیا اور کوسوو، روانڈا اور کانگو ڈیموکریٹک ری پبلک، آرمینیا اور آذربائیجان، اور کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان تنازعات شامل ہیں۔

ٹرمپ کے دعوے بھارت کی تردید

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کئی بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے ہی بھارت اور پاکستان کی جنگ روکی ہے۔ تاہم، بھارت نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ روکنے میں کسی تیسری قوت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ پھر بھی ڈونلڈ ٹرمپ ایسا دعویٰ کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں پر حملہ ہو تھا، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے ’آپریشن سندور‘ چلایا اور پاکستان پر حملہ کیا، جس میں بھارت نے پاکستان کے کئی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read