Abul Kalam
Bharat Express News Network
PM Modi’s Mann Ki baat Episode-131, Rajaji Utsav: ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی نے ‘راجاجی اُتسو’ منانے کا کیا اعلان سوَدیشی مصنوعات اپنانے کی اپیل
وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘من کی بات’ کے 131ویں ایپی سوڈ میں کہا کہ بھارت اب غلامی کی علامتوں کو پیچھے چھوڑ کر اپنی ثقافت اور وراثت کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 23 فروری کو راشٹرپتی بھون میں ‘راجاجی اُتسو’ منایا جائے گا اور ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تہواروں اور روزمرہ زندگی میں سوَدیشی مصنوعات کو اپنائیں۔
Mann Ki Baat Episode 131-Organ Donation: ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اعضا عطیہ کی متاثر کن مثالیں کیں پیش، کیرالہ کی بچی آلن شیرین ابرہیم کا کیا ذکر
وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘من کی بات’ کے 131ویں ایپی سوڈ میں اعضا عطیہ (آرگن ڈونیشن) سے متعلق متاثر کن کہانیاں شیئر کیں۔ انہوں نے کیرالہ کی 10 ماہ کی بچی آلن شیرین ابراہیم کا ذکر کیا، جس کے والدین نے اعضا عطیہ کر کے کئی افراد کو نئی زندگی عطا کی۔
Mann Ki Baat Episode-131: ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھارتی نژاد کھلاڑیوں کا کیا ذکر
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پروگرام ‘من کی بات’ میں ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا ذکر کرتے ہوئے کینیڈا، امریکہ، عمان اور دیگر ممالک کی ٹیموں میں کھیل رہے بھارتی نژاد کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی دنیا بھر میں بھارت کی صلاحیت اور کھیلوں کی مضبوط روایت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
PM Modi’s Mann Ki Baat Episode 131: کسانوں کی محنت سے بھارت بنا دنیا کا سب سے بڑا چاول پیدا کرنے والا ملک ، ’من کی بات‘ میں وزیراعظم نریندر مودی کا بیان
وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘من کی بات’ کے 131ویں ایپی سوڈ میں کسانوں کی بدلتی سوچ اور زرعی شعبے میں ہو رہی نئی اختراعات کی تعریف کی۔ انہوں نے اڈیشہ کے کسان ہیرود پٹیل اور کیرالہ کے ضلع تھریسور کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت دنیا کا سب سے بڑا چاول پیدا کرنے والا ملک بن چکا ہے۔
Delhi to Meerut Rapid Rail: دہلی سے میرٹھ اب صرف 40 منٹ کے فاصلے پر! نمو بھارت ریپڈ ریل اور میرٹھ میٹرو سروس آج سے شروع، جانیے کرایہ اور روٹ
میرٹھ سے دہلی آنے جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری! نمو بھارت ٹرین اب سرائے کالے خاں سے بیگم پل تک چلے گی۔ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ ٹرین نہ صرف وقت کی بچت کرے گی بلکہ مریضوں کے لیے لائف لائن بھی ثابت ہوگی۔
Rajasthan SIR 2026: راجستھان میں ایس آئی آر کا عمل مکمل، 5 کروڑ 15 لاکھ سے زائد ووٹرز کی حتمی فہرست جاری
راجستھان میں ایس آئی آر کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ 199 اسمبلی حلقوں میں نوجوان اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Sonia Gandhi Voter List Citizenship Dispute: سونیا گاندھی کی شہریت اور ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے معاملے کی راؤز اوینیو میں 13 مارچ کو ہوگی اگلی سماعت
سونیا گاندھی کے خلاف بھارتی شہریت حاصل کرنے سے پہلے ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کے معاملے میں دائر نظرثانی کی درخواست کی سماعت 13 مارچ کو راؤز اوینیو میں ہوگی۔
Amit Shah’s Address to CRPF’s 87th Foundation Day: ’شمال مشرق سے لے کر کشمیر تک امن قائم…‘ سی آر پی ایف کے یومِ تاسیس کی پریڈ میں امت شاہ کا خطاب
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام میں سی آر پی ایف کے 87ویں یوم تاسیس پریڈ کے موقع پر 2200 سے زائد شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ 31 مارچ 2026 تک ملک کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کر دیا جائے گا۔
Jodhpur Illegal Opium Farming: کھیتی کی آڑ میں منگلا رام کا منشیات کا غیر قانونی کاروبار! جودھپور میں گاجر اور مولی کے ساتھ لگا دیے گئے افیم کے پودے، پولیس نے کیسے کیا پردہ فاش؟
راجستھان کے شہر جودھپور کے بوراناڈا علاقے میں پولیس نے دھنیا اور گاجر کی فصل کے درمیان چھپا کر کی جا رہی غیر قانونی افیم کی کاشت کا پردہ فاش کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران تقریباً 150 افیم کے پودے ضبط کرتے ہوئے ملزم منگلا رام کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔
Donald Trump on India-US Trade: ’کچھ نہیں بدلے گا، بھارت پر ٹیرف برقرار رہے گا…‘ امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد تجارتی معاہدے پر ٹرمپ کا بیان
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا ہے، تاہم ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بدستور 18 فیصد ٹیرف ادا کرتا رہے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط رہیں گے۔





