Abul Kalam
Bharat Express News Network
Weather Update: موسم کا ’یو ٹرن‘: دہلی میں بوندا باندی سے راحت، جبکہ کشمیر میں طوفان نے مچائی تباہی، جانیے اپنے شہر کا حال
17 اپریل کو ملک بھر میں موسم کا متضاد رخ دیکھنے کو ملا۔ دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش سے گرمی میں کمی آئی، جبکہ جموں و کشمیر میں طوفان نے شدید تباہی مچائی۔ یوپی اور بہار میں لُو کا الرٹ جاری ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
CII Closes Case Against Adani Group ‘Domination’: سی سی آئی نے اڈانی گروپ کے خلاف معاملہ کیا بند، بجلی کے بازار میں ثابت نہیں ہوا’غلبہ‘
بھارتی مسابقتی کمیشن (CCI) نے اڈانی گروپ کے خلاف دائر ایک معاملہ بند کر دیا ہے۔ یہ کیس بجلی کی پیداوار کے بازار میں مبینہ ‘غلبے’ سے متعلق تھا۔
Omar Abdullah Refuses to Cut Tricolour Ribbon: عمر عبداللہ نے ترنگے رنگ کا ربن کاٹنے سے کیا انکار، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ترنگے رنگوں والے ربن کو کاٹنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے منتظمین سے ربن کھولنے کو کہا اور قومی پرچم کے احترام کا پیغام دیا۔
Poila Boishakh Modi Message: پوئیلا بوئشاخ پر وزیر اعظم مودی کا سیاسی پیغام: ٹی ایم سی پر بدعنوانی اور بدانتظامی کا الزام، بنگال کی عوام سے مانگا ساتھ
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ’پوئیلا بوئشاخ‘ کے موقع پر مغربی بنگال کے عوام کو خط لکھ کر مبارکباد دی۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت پر نشانہ بھی سادھا۔
Bihar Girlfriend Murder: بہٹا میں محبت، دھوکہ اور قتل! اورنگ آباد کی لڑکی کو اس کے عاشق آرتھَو شریواستو نے دی دردناک موت، ملزم گرفتار
پٹنہ میں 21 سالہ طالبہ انوپما کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ متوفیہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ قتل کا الزام اس کے ہی عاشق آرتھَو شریواستو پر لگا ہے۔ دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔ متوفیہ کی لاش 13 اپریل کو بہٹا تھانہ علاقے کے راگھوپور گاؤں میں ملی۔ وہ کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔
Girls Top: ایم پی بورڈ میں بیٹیوں کا ’طاقت کا مظاہرہ‘،وزیر اعلیٰ موہن یادو نے دی مبارکباد، کہا— تعلیم کے میدان میں بیٹیوں نے ایک بار پھر لہرایا پرچم
مدھیہ پردیش بورڈ نے ہائی اسکول اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ایک بار پھر طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بازی مار لی ہے۔
RCB Vs LSG: کیا چناسوامی میں نظر نہیں آئے گا کوہلی کا ’وراٹ‘ روپ؟ پچ رپورٹ نے اڑا دیے ہوش، ٹاس ہی طے کرے گا میچ کا اصل باس!
آر سی بی اور ایل ایس جی کے درمیان آئی پی ایل 2026 کا اہم مقابلہ چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وہیں وراٹ کوہلی کی فٹنس پر معمہ برقرار ہے۔
‘Stunning’ Proved Costly: ’اسٹنٹ‘ پڑ گیا مہنگا: ’کمفرٹ ویمن‘ مجسمے سے چھیڑ چھاڑ پر امریکی یوٹیوبر کو جیل
جانی سومالی کو ’کمفرٹ ویمن‘ یادگار کی توہین کے معاملے میں جنوبی کوریا کی عدالت نے جیل کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق یوٹیوبر کو چھ ماہ قید کے ساتھ سخت مشقت اور اضافی سزا بھی دی گئی ہے۔
India’s Exports of Gems & Jewelery: مالی سال 2026 میں بھارت کی جواہرات اور زیورات کی برآمدات بڑھ کر پہنچ گئیں 27.72 ارب ڈالر تک
مالی سال 2026 میں بھارت کی جواہرات اور زیورات (جیمز اینڈ جیولری) کی برآمدات 27.72 ارب ڈالر (تقریباً 2,44,827.26 کروڑ روپے) رہیں۔ روپے کے حساب سے اس میں 0.93 فیصد کی معمولی بڑھوتری درج کی گئی، جبکہ گزشتہ مالی سال 2025 میں یہ 2,42,559.39 کروڑ روپے تھی۔ ڈالر کے لحاظ سے دیکھا جائے تو برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 3.32 فیصد کی ہلکی کمی آئی ہے۔
Shahbaz Sharif Gulf Visit: امریکہ-ایران مذاکرات ناکام ہونے کے بعد شہباز شریف جائیں گے سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کے دورے پر
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا، تاہم اس بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور دونوں فریقوں کے درمیان یہ ملاقات ناکام رہی۔ اسی دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کی امید ہے۔ اس درمیان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کے دورے پر جا رہے ہیں۔





