Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


بہار اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایل پی جی گیس سلنڈر اور پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے صورتحال مزید خراب ہونے والی ہے۔ پٹنہ سے سوربھ کمار کی رپورٹ۔

بدھ کے روز سونا اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1.46 لاکھ روپے فی 10 گرام جبکہ چاندی کی قیمت 2.34 لاکھ روپے فی کلوگرام سے تجاوز کر گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں 1,800 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ امیگریشن، ویزا، فارنرز رجسٹریشن اینڈ ٹریکنگ (آئی وی ایف آر ٹی) اسکیم کو 31 مارچ 2026 کے بعد مزید پانچ سال کے لیے جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ اسکیم یکم اپریل 2026 سے 31 مارچ 2031 تک نافذ رہے گی۔

فاروق شیخ 25 مارچ 1948 کو امرو لی، سورت، گجرات میں پیدا ہوئے۔ وہ نہ صرف بہترین اداکار تھے بلکہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے کامیاب میزبان بھی رہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ میری اسکول ممبئی سے حاصل کی، پھر سینٹ زیویئر کالج میں داخلہ لیا اور بعد میں سدھارتھ کالج آف لا سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

اندور ہائی کورٹ نے مدھیہ پردیش میں صحت کارکنوں کی مستقلی کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر دو سینئر آئی اے ایس افسران سمیت چار افسران کو دو ماہ قیدِ سادہ کی سزا سنائی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو یومِ پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر اور بہترین صحت کی دعا کی۔انہوں نے نریندر مودی کی رہنمائی میں ریاست میں ترقی اور عوامی فلاحی اسکیموں کے نفاذ کی بھی تعریف کی ۔

جنوبی افریقہ نے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے پانچویں ٹی20 مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 33 رنز سے شکست دے کر نہ صرف میچ جیت لیا بلکہ 3-2 سے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

مغربی ایشیا میں جنگ بندی (سیزفائر) کی امیدوں کے درمیان عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔

بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریووین آزرنے کہا ہے کہ اسرائیل اُن ممالک پر بھروسہ نہیں کرتا جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ موجودہ حالات میں کیا اسرائیل پاکستان پر اعتماد کرتا ہے، تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اسرائیل پاکستان پر بھروسہ نہیں کرتا۔

مرکزی حکومت کی اہم اسکیم پردھان منتری آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت دیواس، مدھیہ پردیش میں ہزاروں افراد کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہو رہی ہے۔ اس اسکیم کا آغاز مرکزی حکومت نے کیا تھا، جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقے کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔