Abdul Awwal
Bharat Express News Network
PM Modi to address world leaders at UN General Assembly: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی لیڈروں سے خطاب کریں گے وزیراعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی 25 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں دنیا بھر کے لیڈر اہم عالمی مسائل پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔
Prime Minister Modi shares inspiring Sanskrit shloka:’مشکل وقت میں بھی ڈٹے رہیں…‘وزیراعظم مودی نے شیئرکیا متاثرکن سنسکرت شلوک،دیا خاص پیغام
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر سنسکرت سوبھاشِت شیئر کرتے ہوئے مشکل حالات میں صبر، خود اعتمادی اور حوصلہ برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔ وزیر اعظم مودی گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر سنسکرت کے متاثر کن سوبھاشِت شیئر کر رہے ہیں۔
Tamil Nadu MLA allowance: تمل ناڈو میں ارکانِ اسمبلی کو ایک لاکھ روپے کا اضافی الاؤنس، دوسرے ریاستوں میں کتنی ملتی ہے سہولت؟ ارکانِ پارلیمنٹ کا بھی جانیں حال
تمل ناڈو میں ارکانِ اسمبلی کی سہولیات کے حوالے سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ 19 اگست 2026 کو وزیر اعلیٰ سی- جوزف وجے نے ریاست کے تمام 234 ارکانِ اسمبلی کے لیے سرکاری گاڑی اور ہر ماہ مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کی اضافی سہولت دینے کا اعلان کیا۔ اس میں گاڑی کی دیکھ بھال کے لیے 75 ہزار روپے اور دفتر کے معاون کے لیے 25 ہزار روپے شامل ہیں۔
Tata Sons AGM Delay: ٹاٹا سنس کی اے جی ایم میں تاخیر، 2,900 کروڑ کے ڈویڈنڈ اور 33 کروڑکی ممکنہ آمدنی پراٹھے سوال
ٹاٹا ٹرسٹس سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) ملتوی ہونے اور اکاؤنٹس و ڈیویڈنڈ کی منظوری نہ ہونے کے باعث سر ڈورابجی ٹاٹا ٹرسٹ (SDTT) اور سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ (SRTT) کو ڈیویڈنڈ کی تاخیر سے مالی نقصان ہورہا ہے۔ پوسٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ اگر ڈیویڈنڈ کی ادائیگی میں کم از کم 60 دن کی تاخیر ہوتی ہے تو دونوں ٹرسٹس کو تقریباً 36 کروڑ روپے کے سودی آمدنی کے ممکنہ نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔
Trump announces economic war against Iran: ٹرمپ کا ایران کے خلاف معاشی جنگ شروع کرنے کا اعلان، مدد کرنے والے ممالک کو دھمکی
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ امریکہ ایسا معاشی مہم شروع کر رہا ہے، جس کی مثال پہلے کسی ملک کے خلاف نہیں دیکھی گئی۔ ان کے مطابق ایران کو مذاکرات اور معاہدے کے کئی مواقع دیے گئے، لیکن اس نے ان مواقع کا فائدہ نہیں اٹھایا۔
Gautam Adani at Mahudi Jain Temple: ’’زندگی میں کچھ ایسے لمحات آتے ہیں جب دل خود بخود شکرگزاری میں جھک جاتا ہے‘‘: مہودی جین تیرتھ پر گوتم اڈانی کا اظہار خیال
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے گزشتہ روز گجرات کے گاندھی نگر ضلع میں واقع معروف مہودی جین مندر میں پریتی، کرن اور پری دھی کے ساتھ مقدس جین تیرتھ میں حاضری دی، جین دھرم کے عدم تشدد، خود نظم و ضبط اور ہمدردی کے ابدی پیغام کو یاد کیا
Vande Mataram, BJP angry over Congress decision: وندے ماترم،کانگریس کے فیصلے پر بی جے پی برہم، کہا- ’آج کی نئی مسلم لیگ‘
وندے ماترم کو لے کر جاری سیاسی تنازع کے درمیان کانگریس ورکنگ کمیٹی (CWC) نے صرف اس کے پہلے دو اشعار گانے کی تجویز منظور کی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ وندے ماترم اس کے لیے جذباتی مسئلہ ہے، جبکہ بی جے پی اسے سیاسی مسئلہ بنا رہی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے کہا- ’کانگریس نے اپنی توہین کو پالیسی بنا لیا‘
Will Kuldeep Yadav be out of the second Test: دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوں گے کلدیپ یادو؟ 33 سالہ سارنش جین کو مل سکتا ہے موقع
بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دی، کولمبو میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں سارنش جین کے انٹرنیشنل ڈیبیو کا امکان، سارنش جین مدھیہ پردیش کی جانب سے گھریلو کرکٹ کھیلتے ہیں اور وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے کے ساتھ دائیں ہاتھ سے آف اسپن گیند بازی کرتے ہیں۔
India’s Retaliatory Move After Islamabad’s Action: اسلام آباد کی کارروائی کے بعد بھارت کا جوابی قدم، پاکستان ہائی کمیشن کے باہر سے بیریکیڈز اور بولارڈز ہٹائے گئے
دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر سکیورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلی، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارت کا قدم سامنے آیا، بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے دوران اس طرح کے جوابی انتظامی اقدامات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔
Trump shares new map Strait of Hormuz:ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ قرار دینے والا نیا نقشہ شیئر کیا
ٹرمپ کی جانب سے یہ نقشہ ایسے وقت میں شیئر کیا گیا ہے جب آبنائے ہرمز کو لے کر امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی توانائی سپلائی کے لیے اس کی خاص اہمیت ہے۔





