Abdul Awwal
Bharat Express News Network
Asian Games: ایشین گیمز، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم، جانیں 20 ستمبر کا مکمل شیڈول
ایشین گیمز 2026 میں اتوار کو بھارت کے کئی اہم مقابلے، خواتین کرکٹ ٹیم کی نظریں فائنل پر، شوٹنگ، ہاکی، ٹیبل ٹینس، ٹیک بال اور بیڈمنٹن میں بھی بھارتی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے
JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوئی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے کہا کہ محض سیاسی آزادی کافی نہیں، جب تک ہر شہری کو خوراک، تعلیم، صحت، روزگار اور باعزت زندگی کی بنیادی سہولتیں حاصل نہ ہوں، انسانی حقوق کا حقیقی فائدہ محدود رہے گا-
Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام
مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جینت چودھری اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ وزیراعظم سے ملنے پہنچے۔ انہوں نے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو لے کر مختلف باتیں ہونے لگیں۔
Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل
پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز کرے گا۔ اس کے تین دن بعد ٹیم ناروے کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے روانہ ہوگی۔ اس کے بعد پرتگال یکم اکتوبر کو ڈنمارک کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈ پر میدان میں اترے گا، جبکہ 4 اکتوبر کو ناروے کی میزبانی کرے گا۔
Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 272 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔
Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی، 19 ستمبر کو خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں الزامات طے ہونے کی کارروائی متوقع
Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی حمایت کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان کو ایک پرانے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کے خلاف ایک پرانے قتل کے معاملے میں وارنٹ بھی جاری ہوا تھا۔
Jalil Akhtar: مغربی بنگال، بنگلہ دیشی شہری ہونے کے شبہے میں 87 روز حراست میں رہنے کے بعد 70 سالہ شہری کو اے پی سی آر کی کوششوں سے ملی ضمانت
جلیل اختر کو 19 جون کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، عدالت نے سرکاری دستاویزات کی تصدیق، عمر اور دیگر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ضمانت منظور کی
Kiren Rijiju Praises Bazm-e-Sahafat: مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھارت ایکسپریس کے اردو کانکلیو کی ستائش کی، فیس بک پوسٹ میں لکھا- ’بزم صحافت‘ نے دیا مضبوط پلیٹ فارم
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے اردو صحافت کانکلیو میں سابق مرکزی وزیرشاہنوازحسین اور سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئرصحافی شاہد صدیقی، این سی ایم ای آئی کے قائم مقام چیئرمین پروفیسرڈاکٹر شاہد اختر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ڈائریکٹر اور گروپ مینیجنگ ایڈیٹر رادھے شیام رائے ، این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال، بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر اور کانکلیو کے کنوینر ڈاکٹرخالد رضا خان اور کوکنوینر ڈاکٹر نثاراحمد خان موجود رہے۔
Prime Minister Modi: دہلی میں ماحولیات پر بڑا بین الاقوامی اجلاس، وزیر نریندر اعظم مودی 19 ستمبر کو کریں گے افتتاح
’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس، 17 ممالک کے جج اور عدالتی نمائندے سمیت ماہرین و اعلیٰ حکام ہوں گے شریک





