Bharat Express DD Free Dish

Abdul Awwal




Bharat Express News Network


یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے بایومیٹرک آدھار تصدیق لازمی ہوگی، تصدیق پہلے ہی مکمل کر چکے صارفین کو مزید کوئی کارروائی نہیں کرنی ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت اور طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ رہی ہے اور اب یہی سوچ ملک کی ٹیکسٹائل صنعت کے مستقبل کو شکل دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مرکزی وزیر ٹیکسٹائل گری راج سنگھ کے ایک مضمون کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹیکسٹائل صنعت میں ہو رہی تبدیلیوں کو اجاگر کیا۔

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت کی زبان قراردیا، سید شاہنوازحسین، شاہد صدیقی، پروفیسرشاہد اختر، عمران مسعود، آلوک وتس اورڈاکٹرشمس اقبال نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیشن کا انعقاد کیا گیا اور آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمّیلن کا اہتمام کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں ایشین گیمز کے آغاز کے ساتھ وہ بھارتی دستے کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے سخت محنت کی ہے اور شاندار لگن و عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں، اچھا کھیلیں اور شاندار کامیابی حاصل کریں۔

دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ انہوں نے ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی، جس میں بچے کے ننھے قدموں کے نشانات بنے ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا، ”ویلکم بیبی گرل“ کیپشن میں دیپیکا نے بری نظر سے بچانے والا ’ایول آئی‘ ایموجی بھی لگایا۔

اندور میں منعقد ہونے والا ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام اس مہم کا پانچواں ایڈیشن ہے۔ اس کی شروعات راہل گاندھی نے کوٹا سے کی تھی۔ اس سے قبل وہ دہرادون، دہلی، پریاگ راج اور پونے میں بھی ’چھاتروں کی گونج‘ پروگراموں سے خطاب کر چکے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اے بی وی پی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی تنظیم کی قومی مفاد کے تئیں وابستگی اور قوم پرستانہ نظریے کی عکاس ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی نتیجہ ان طاقتوں کے لیے جواب ہے جو یونیورسٹی کیمپس کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملن پردھان کو پرانے مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف چار گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے تھے، جن میں تین قتل کے مقدمات اور ایک آرمز ایکٹ سے متعلق مقدمہ شامل ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کانگریس کے نندی گرام امیدوار ملن پردھان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ناگویا کے میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں 20ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، ایشیا بھر کے ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی، ہندوستانی دستے کی قیادت اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر اور کبڈی اسٹار پون سہراؤت نے کی۔

آئیچی-ناگویا ایشین گیمز میں بھارت کے 30 نشانے باز لیں گے حصہ، رائفل، پسٹل اور شاٹ گن مقابلوں میں میڈلز کی امید، ایشا سنگھ اور راہی سرنوبت بھی ایکشن میں ہوں گی۔ شوٹنگ کے مقابلے 20 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہیں گے، جن میں بھارتی کھلاڑی رائفل، پسٹل اور شاٹ گن ایونٹس میں حصہ لیں گے۔