Bharat Express DD Free Dish

Abdul Awwal




Bharat Express News Network


سوربھ راجپوت کے قتل کے معاملے میں ضلع جج اروند کمار شرما کی عدالت کا فیصلہ، سزا کا اعلان 14 اکتوبر کو ہوگا، 126 تاریخوں پر ہوئی سماعت، 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند

مرکزی وزارتِ جل شکتی نے ملک کی پہلی ’اسپرنگ سینسس‘ رپورٹ جاری کردی، تقریباً 20 کروڑ افراد اپنی روزمرہ ضروریات، پینے کے پانی اور روزگار کے لیے براہ راست یا بالواسطہ چشموں پر منحصر، منی پور میں سب سے زیادہ 3,941 چشمے ریکارڈ کیے گئے۔

جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا خطاب، بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل، 31 دسمبر 2029 سے پہلے پنجاب کو ’چٹے‘ کے کاروبار سے پاک کرنے کا وعدہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شری مد بھگود گیتا کا ایک متاثر کن شلوک شیئر کرتے ہوئے ’کرم یوگ‘ کا پیغام دیا۔ وزیر اعظم نے گیتا کے 18ویں ادھیائے ’موکش سنیاس یوگ‘ کے 45ویں شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے زندگی میں اپنے فرائض اور فطرت کے مطابق کیے جانے والے اعمال کی اہمیت پر زور دیا۔

’انڈیا‘ اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت، ملک بھر میں ’سیو ڈیموکریسی مارچ‘ نکالنے کا اعلان، اپوزیشن لیڈران اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کا وقت مانگیں گے۔

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم نریندر مودی نے درست نشانے، یکسوئی اور ٹیم ورک کی ستائش کی۔

وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’ایشین گیمز میں خواتین کی 4×400 میٹر ریلے میں شاندار کارکردگی کے لیے کرن پہل، پُوواما ایم آر، پراچی اور وِتھیا رام راج کو دلی مبارکباد۔ ان کی رفتار اور عزم نے بھارت کو سرفہرست مقام تک پہنچایا۔ یہ بھارتی ایتھلیٹکس کے لیے بے حد فخر کا لمحہ اور ٹیم ورک کی بہترین مثال ہے۔‘‘

CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے پہلے بھی نافذ کیے جا سکیں گے سخت اقدامات، AQI 450 سے اوپر پہنچنے پر ٹرکوں اور تعمیراتی سرگرمیوں پر مزید پابندیاں۔

پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی کا تقریباً 4 ہزار کلومیٹر کا سفر، جالندھر ریلی میں 2 لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ۔

بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل اوَدھیش کمار نے مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی جوانوں پر فائرنگ کردی، ہلاک ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ رینک کے افسر سمیت 4 اہلکار شامل، CISF نے دیے کورٹ آف انکوائری کے احکامات