Abdul Awwal
Bharat Express News Network
Delhi Riots Case: دہلی فسادات معاملے میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو 2 سال قید، پہلے سے ہی کاٹ رہے ہیں عمر قید کی سزا
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عام آدمی پارٹی (AAP) کے سابق کونسلر طاہر حسین کو فسادات بھڑکانے میں مدد دینے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔
Indian squad for ODI series: نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان، ون ڈے سیریز میں دو الگ کپتان
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں شبھمن گل ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ آخری دو میچوں میں شریس ایئر کپتان ہوں گے۔
India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری
ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ہندوستان کی ’نیبر ہڈ فرسٹ‘ پالیسی اور مالدیپ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے تحت کیا گیا ہے۔
Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘
ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس کیا کر رہی ہے؟ ابھجیت دیپکے کو محض اس لیے حراست میں لے لیا گیا، کیونکہ وہ ہندوستانی پرچم ترنگا تھامے ہوئے تھے۔ ذرا سوچیے! آزاد ہندوستان میں ہمارے نوجوانوں کو اپنے جمہوری حقوق کا پرامن طریقے سے استعمال کرنے پر حراست میں لیا جا رہا ہے۔ یہ غیر اعلانیہ ایمرجنسی سے کم نہیں ہے۔
Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان تیز ہوگیا ہے۔ کسان گلزار سنگھ کی موت اور منشیات کے خلاف آواز اٹھانے والے پروندر سنگھ جھوٹا کے قتل کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھگونت مان حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘ سے متعلق بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے ذریعے حکومت بدلنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، کوئی سازش نہیں۔
Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، وہ کناٹ پلیس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس سے پہلے پولیس نے انہیں ترنگا مارچ نہ نکالنے کی اپیل کی تھی۔ پولیس کی ایک ٹیم ان کی رہائش گاہ پر بھی پہنچی تھی اور بغیر اجازت مارچ نکالنے سے متعلق نوٹس جاری کیا تھا۔
Union Minister Kiren Rijiju: ’دشمن کو ایک بار معاف کرو، دوست کو دو بار، غدار کو کبھی نہیں‘، ’رجیم چینج‘ کے بیان پر مرکزی وزیر کرن رجیجو کا حملہ
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب وطن ہندوستانیو، یاد رکھیں، اپنے دشمنوں کو ایک بار معاف کرو، دوستوں کو دو بار، لیکن غداروں کو کبھی نہیں۔‘‘ مرکزی وزیر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے پرشانت بھوشن کی پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں سینئر وکیل نے کھلے عام ’رجیم چینج‘ کے مطالبے کو تسلیم کیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران بھوشن نے کہا تھا، ’’ہاں، ہم رجیم چینج چاہتے ہیں۔‘‘
CJP Tiranga Protest: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے دہلی پولیس کی کارروائی، ابھیجیت دیپکے کو نوٹس جاری، کناٹ پلیس میں مظاہرہ نہ کرنے کی ہدایت
پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ کناٹ پلیس میں بڑی تعداد میں دکانیں، شوروم، ریستوران، ہوٹل، بینک اور دفاتر موجود ہیں۔ یہاں مظاہرے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں اور تاجروں کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کی روزی روٹی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ نوٹس میں 15 لاکھ سے زیادہ تاجروں اور ملازمین کے روزگار کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی غور و فکر کے بعد میں نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ کرکٹ میرے لیے محض ایک کھیل سے کہیں بڑھ کر رہی ہے۔ اس نے میری شخصیت کو نکھارا، مجھے مشکل حالات میں ڈٹے رہنا سکھایا اور ایسی یادیں دیں جنہیں میں ہمیشہ سنبھال کر رکھوں گی۔ جب بھی میں نے ہندوستان کی جرسی پہنی، اسے بے حد فخر اور شکرگزاری کے ساتھ پہنا۔‘‘





