Bharat Express DD Free Dish

Abdul Awwal




Bharat Express News Network


جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے اپنے ایک بیان میں کہا کولکاتا میں ہونے والی افسوس ناک بھگدڑ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہماری دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ کسی عوامی اجتماع میں بے گناہ افراد کی جانوں کا جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی وجوہات کا سنجیدگی سے جائزہ لیے جانے کی ضرورت ہے۔

جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر خالد اور بنگلہ دیشی طلبہ تحریک سے متعلق بیانات پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مظاہروں کے نظریاتی پس منظر کو لے کر سیاسی بحث تیز ہو گئی ہے۔

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر تنازع کے درمیان نیا فیصلہ، روایتی واٹر کولنگ کے بجائے ایئر کولنگ ٹیکنالوجی اپنائی جائے گی تاکہ مقامی آبی ذخائر پر دباؤ نہ پڑے۔

کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا اظہار کیا۔ پی ایم این آر ایف سے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان، وزیر داخلہ کل اسپتال جائیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش کیے جانے کو منشیات کے خلاف مہم میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اس کارروائی میں منشیات، انہیں تیار کرنے میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادے اور آلات ضبط کیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے۔

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا پنڈال میں بھاری بھیڑ کے دباؤ سے حادثہ پیش آیا۔ پنڈال کا ایک حصہ گرنے کے بعد بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ زخمیوں کو کلکتہ میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے 24 اکتوبر 2026 تک جدہ، ریاض اور دمام سے آنے جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان رکاوٹوں سے ہمارے مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں اور ہم اس مدت کے دوران ممکنہ حد تک سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ نیوزی لینڈ میں ہندوستان کی ون ڈے سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، لیکن گل صرف ابتدائی تین میچوں میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ 50 اوور کے فارمیٹ کی کپتانی شریس ایئر کے حوالے کردیں گے اور اپنی پوری توجہ اس کے بعد ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز پر مرکوز کریں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں رجیجو نے احتجاج کی آڑ میں جمہوری اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں اور کارکنوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’بھارت بنگلہ دیش نہیں ہے‘‘ اور کہا کہ بھارتی نوجوان ملک کو توڑنے کے بجائے اسے بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

سینٹرل دہلی کے ڈی سی پی روہت راجبیر سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے نمائندوں کو بتایا گیا تھا کہ اس مدت کے دوران یہ مقام خالی ہے۔ اس کے بعد وہ پولیس سے رابطے میں آئے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری ان سے مسلسل بات چیت چل رہی تھی۔ تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے کانگریس کو این او سی منظور کر دی ہے، جس کے بعد پارٹی اپنی تیاریاں شروع کرے گی۔