Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے احتجاجی ڈاکٹروں کے مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے۔ ممتا حکومت نے میڈیکل کالج کی موجودہ پرنسپل ڈاکٹر سورہیتا پال کو ہٹا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے ہسپتال کے موجودہ سپرنٹنڈنٹ اور چیسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی کو بھی ہٹا دیا ہے۔

ہمانتا بسوا سرما نے اس سے قبل اگست کے آغاز میں کہا تھا کہ ان کی حکومت 'لو جہاد' کے خلاف ایک قانون بنائے گی، جس میں قصورواروں کے لیے 'عمر قید' کی سزا ہوگی۔البتہ آج آسام کی کابینہ نے مسلم میرج رجسٹریشن بل 2024 کو منظوری دے دی ہے اس میں دو خصوصی دفعات ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ ہند  جگدیپ دھنکھڑ نے  عالمی خطہ جنوب  کی ترقی کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کی جامع تکسیریت کے نقطہ نظر کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ‘‘ہندوستان کا عروج،  درخشاں جمہوریت اور عالمی استحکام اور امن کو فروغ دے گا۔

مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو 83 سالہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار کو یہ سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کام کے لیے سی آر پی ایف کے 55 مسلح اہلکاروں کی ٹیم کو مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستانی خبررساں اداروں  کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ اس دوران پاکستان کا آغاز بہت خراب رہا۔ ٹیم نے صرف 16 رنز کے اسکور پر پہلی تین وکٹیں گنوا دیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کی قرآن پاک کو بوسہ دینے کی ویڈیو کافی گردش کررہی ہے ۔ حالانکہ ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔آپ کو بتادیں کہ یہ ویڈیو روسی چیچن ریپبلک کے دارالحکومت گروزنی کی ایک مسجد میں ریکارڈ کی  گئی تھی۔

دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے کہا کہ ہماری پارٹی جموں و کشمیر کا الیکشن پوری طاقت کے ساتھ لڑے گی۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں حکومت بننے پر مفت بجلی اور پانی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے، امیدواروں کی لسٹ بھی جاری کی جارہی ہیں ،لیکن کانگریس پارٹی ابھی تک یہ طے نہیں کرپائی ہے کہ اسے اس انتخاب میں کیا کرنا ہے۔اکیلے چلنا ہے یا اتحاد کرنا ہے ۔

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شباب پر ہیں ،تمام پارٹیاں اپنی پوری کوشش کررہی ہیں کہ ان کا ووٹ بینک زیادہ سے زیادہ مضبوط ہوسکے ،اس بیچ کانگریس کے دفتر میں کافی خاموشی دیکھنے کو مل رہی ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ کشمیر میں کانگریس کی اچھی قیادت کا فقدان ماناجارہا ہے۔