Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یعنی دو ستمبر کو ایک فون کال پر ہندوستان کے پیرا اولمپکس میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والی اونیی لیکھارا سے فون پر بات کی اور انہیں مبارکباد دی ، اونی نے ایک ہی اولمپکس گیم میں دو دو گولڈ میڈل جیت کر ایک الگ تاریخ رقم کرلی ہے۔

مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کسانوں سے متعلق 7 اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے پیر کو 7 بڑے فیصلے لیے ہیں۔

اروند کیجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو 18 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ویبھو کمار پرعام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملہ کا الزام لگایا تھا۔ 12 جولائی کو ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ فلم کی ریلیز فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے۔ 'ایمرجنسی' اب 6 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہوگی۔ کنگنا کے مداحوں کو اس فلم کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔

صدر نے کہا کہ جب عصمت دری جیسے گھناؤنے جرم میں عدالتی فیصلے ایک پیڑھی گزر جانے کے بعد آتے ہیں تو عام آدمی محسوس کرتا ہے کہ عدالتی عمل میں حساسیت کی کمی ہے۔ یہ ہماری سماجی زندگی کا افسوسناک پہلو ہے کہ بعض صورتوں میں وسائل رکھنے والے لوگ جرائم کرنے کے بعد بھی بے خوف اور آزاد گھومتے رہتے ہیں۔

مہاراشٹر میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی مورتی گرنے کے بعد مہا وکاس اگھاڑی نے آج زبردست  احتجاج کیا۔ دریں اثنا، مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ پر چھترپتی شیواجی مہاراج کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ ایک بار پھر ایم ایس دھونی پر غصے میں نظر آئے اور بتایا کہ دھونی نے کس طرح ان کے بیٹے یوراج سنگھ کا کرکٹ کیریئر تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے سابق وکٹ کیپر بلے باز دھونی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے اتوار کو بھارت منڈپم میں منعقدہ ضلعی عدلیہ کی نیشنل کانفرنس میں زیر التوا کیس کے بارے میں ایک بڑا منصوبہ بتایاہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا کیس کو تین مرحلوں میں بند کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پر مقدمات کے انتظام کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

بھارت کی بڑھتی ہوئی ایٹمی طاقت پر پاکستانی دفاعی ماہر قمر چیمہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ وہ (بھارت) تینوں جگہوں یعنی زمین، سمندر اور آسمان سے ایٹمی حملے کر سکتا ہے۔ اپنی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان تینوں فوجوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

نتن گڈکری نے یہ بھی کہا  کہ میں چاہتا ہوں کہ اگلے 10 سالوں میں پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے۔ گڈکری نے ان پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرانے کی بات کی۔