Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ٹیلی گرام کے بانی پاول دوروف نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہوں نے سپرم ڈونیشن کے ذریعے 12 ممالک میں 100 سے زائد بچوں کو جنم دیا ہے۔ ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ اتنے بچوں کا بایولوجیکل باپ کیسے بن گئے۔

ڈاؤن مگدھ ایکسپریس ٹرین (ٹرین نمبر 20802) حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹرین دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔ یہ حادثہ ڈومراؤں سے کھلنے کے کچھ دیر بعد پیش آیا۔ موقع پر مقامی لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔

بنگلہ دیش سے جلاوطن ملعون مصنفہ تسلیمہ نسرین اس وقت اپنے رہائشی اجازت نامے کے حوالے سے پریشان ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ 2011 سے بھارت میں رہ رہی ہے۔ اس کے رہائشی پرمٹ کی میعاد 27 جولائی کو ختم ہو گئی تھی لیکن حکومت ہند نے اسے ابھی تک تجدید نہیں کیا ہے۔

ایک نئی  رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول روس جنگ کے پرامن حل پر بات چیت کے لیے ماسکو جائیں گے۔روس اور یوکرین بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ بھارت اس جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑنا چاہیے اور اپنے بہترین  طور طریقوں کا اشتراک کرنا چاہیے تاکہ ہر کوئی اس طرح کے طریقوں سے سیکھ سکے، اپنا سکے اور فائدہ اٹھا سکے۔

بجرنگ نے کہا کہ ہم کانگریس پارٹی اور ملک کو مضبوط کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ جس دن ونیش نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو ملک خوش تھا لیکن اگلے دن سب اداس تھے، اس وقت ایک آئی ٹی سیل جشن منا رہا تھا۔

پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس دوران کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ان دونوں کو پارٹی کی رکنیت دی ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے اس دوران کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس وقت ان کا ساتھ دیا جب وہ بہت برے دور سے گزر رہی تھیں۔

دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران دونوں کو کانگریس کی رکنیت دلائی گئی ہے اور والہانہ انداز میں پارٹی میں استقبال کیا گیا۔ اس تقریب سے قبل پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

نتیش کمار نے کہا کہ پہلے والے کیا کرتے تھے؟  دو بار ادھر ادھر  ہوا، وہ غلطی ہوگئی، اب کبھی ادھر ادھر نہیں جائیں گے۔ کیا ان لوگوں نے کبھی کوئی کام کیا؟ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ یہ بہار کے اخبارات اور دہلی کے اخبارات میں شائع ہوتا رہتا ہے۔ کیا ان لوگوں نے کوئی کام کیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف کیس کا فیصلہ 16 دسمبر کو سنایا جائے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔