Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے بارے میں اپنے غم و غصے اور ارادوں کو ایک بار پھر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران میں کسی بھی جگہ پہنچ سکتا ہے۔

یورپ میں کئی برسوں کے بدترین سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے حکام نے معلومات فراہم نہیں کیں، جبکہ ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 ہندوستان اور چین  کی افواج کی طرف سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے  دو فریکشن پوائنٹس  سے فوجی انخلا کا عمل مکمل کرنے کے ایک دن بعد، دونوں ممالک کے فوجیوں نے دیوالی کے موقع پر کئی سرحدی علاقوں میں مٹھائیوں  کا تبادلہ کیاہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ‘کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک’ تمام پولیس اہلکاروں کے حوصلے کو بلند کرنے کے مقصد سے دیا جارہا ہے۔وزارت داخلہ نے فروری 2024 میں ‘کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک’قائم کیا تھا۔

آر سی پی سنگھ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ڈریم پروجیکٹ  شراب بندی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کسی کے کھانے پینے کی عادات پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ ہم شراب نوشی کو روکنے کے لیے عوامی آگاہی پروگرام منعقد کریں گے۔ شراب بندی سے حکومت کو کئی ہزار کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

اروند کجریوال نے کہا کہ آج آپ کے لیے خوشی کا دن ہے۔ برہم سنگھ تنور دہلی کی سیاست کا ایک بڑا چہرہ ہیں۔ 50 سالوں سے دہلی کے لوگوں کی مختلف طریقوں سے خدمت کر رہے ہیں۔ دو بار چھتر پور اور ایک بار مہرولی سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ دہلی کی ترقی میں انہوں نے بہت تعاون کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللہ کو دریائے لطانی سے دور دھکیلنے سے دستبردار ہو رہا ہے۔فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ لبنان اور غزہ میں حماس اور حزب اللہ کے ہاتھوں 62 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

درحقیقت، 2011 کی مردم شماری کے مطابق، مہاراشٹر میں 11.54 فیصد (تقریباً 1.5 کروڑ) آبادی کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔ یہ مسلم آبادی مہاراشٹر کی 40 سیٹوں کے نتائج کو متاثر کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ان میں سے اکھلیش یادو نے 7 سیٹوں پر مہاویکاس اگھاڑی کو جھٹکا دیتے ہوئے اپنے امیدوار کا اعلان کردیاہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے قومی سلامتی اور انٹیلی جنس مشیر نے واشنگٹن پوسٹ کو کینیڈین سرزمین پر مخاصمانہ سرگرمیوں میں بھارتی حکومت کے مبینہ ملوث ہونے کے حوالے سے حساس معلومات لیک کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہ معلومات  ناتھالی ڈروئن اور ڈیوڈ موریسن، نائب وزیر برائے خارجہ امور کی طرف سے لیک کی گئیں ہیں۔

وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے جنوری سے اپریل 2024 تک ڈیجیٹل گرفتاری کے کیسز کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ اس طرح سے دھوکہ دہی کے زیادہ تر واقعات جنوبی ایشیائی ممالک  کمبوڈیا، لاؤس اور میانمار سےانجام دئے گئے ہیں۔ کل جرائم کا 46 فیصد ان تین ممالک سے آپریٹ کیا گیا ہے۔