Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں 32 کلومیٹر سے زائد لمبائی والے 123 کنوؤں کی کھدائی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق، تمام امکانات، ٹپوگرافک-جیولوجیکل،جیو کیمیکل اور جیو فزیکل کام مکمل ہو چکا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ سووینوئے کان کی سالانہ پیداوار 2029 تک تین ٹن سونے تک پہنچنے کی امید ہے۔

سرسنگھ چالک نے کہا کہ دنیا کی بیشتر ثقافتیں وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہو گئیں لیکن ہندو ثقافت ہر طرح کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ آج بھی ہندوستان میں شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر شخص کا ماننا ہے کہ ہمیں اس طرح جینا ہے کہ دنیا اسے دیکھ کر جینا سیکھے۔

منور رانا کئی مواقع پر بحث اور سرخیوں کا حصہ بنے۔ 2015 میں، دادری، نوئیڈا، یوپی میں ہجومی تشدد میں اخلاق کے قتل کے بعد، انہوں نے اپنا ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کر دیا۔ مئی 2014 میں اس وقت کی ایس پی حکومت نے رانا کو اتر پردیش اردو اکادمی کا چیئر مین  مقرر کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اکیڈمی میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

ڈرائیور کی شناخت باچا خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ جس میں ڈرائیور پالن پور شہر کے قریب ایک چوراہے پر کھڑے اپنے ٹرک کے آگے نماز پڑھتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 12 جنوری کو ہائی وے پر ایک پرہجوم چوراہے کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ مدارس اور مساجد کو آباد رکھا جائے۔اس دوران انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مساجد کوغیر آباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اویسی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں۔

انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتوار کو منی پور سے شروع ہو گئی۔اس یاترا میں اب کانگریس رہنماوں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیڈران ،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور اس میں سب سے پہلا نام لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کا ہے جو فی الحال آزاد ہیں ،کسی بھی پارٹی میں نہیں ہیں۔

سہواگ ایک اوپننگ بلے باز تھے اور پہلی ہی گیند سے حملہ کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ کرکٹ میں کھلاڑی اکثر نئی گیند کو بار بار چھوڑ کر اس کو پرانی کرتے ہیں لیکن سہواگ اس بات کے لیے مشہور تھے کہ وہ گیند کو بار بار مار کر ہی پرانی کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق بھارتی کھلاڑی کو گانے گانے کی بھی عادت تھی۔

مبینہ ویڈیو میں جنسپلین کی سڑک پر مکمل افراتفری کا ماحول دیکھا جاسکتا ہےاور یہ سب اس وقت ہورہا تھا  جب پیگیڈا کے رہنما نے مقدس کتاب کو جلانے کی کوشش کی تھی ۔ اسی دوران مظاہرین میں سے ایک شخص نے بچ بچا کر اس شرپسند تک پہنچ گیا اور اس کو زبردست انداز میں مکے مار کر گرا دیا اور پھر پٹائی شروع کردی۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کہا میٹنگ میں وہ مختلف امور کا جائزہ لیں گے، جیسے کہ سیٹوں کی تقسیم پر شروع ہونے والی بات چیت، پرسوں امپھال کے قریب تھوبل سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو نیا یاترا میں شرکت اور دیگر اہم معاملات۔

صدر دروپدی مرمو کو 22 جنوری کو ہونے والی رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کے لیے دعوت نامہ دیا گیا۔ صدر مرمو کو یہ خط رام مندر تعمیر سمیتی کے چیئرمین نریپیندر مشرا، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بین الاقوامی ورکنگ صدر آلوک کمار اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے آل انڈیا رابطہ سربراہ رام لال نے دیا ہے۔