Bharat Express

Kunwar Danish Ali in Bharat Jodo Nyay Yatra: کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں شامل ہوئے دانش علی،مودی حکومت کو بنایا نشانہ

انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتوار کو منی پور سے شروع ہو گئی۔اس یاترا میں اب کانگریس رہنماوں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیڈران ،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور اس میں سب سے پہلا نام لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کا ہے جو فی الحال آزاد ہیں ،کسی بھی پارٹی میں نہیں ہیں۔

انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتوار کو منی پور سے شروع ہو گئی۔اس یاترا میں اب کانگریس رہنماوں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیڈران ،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور اس میں سب سے پہلا نام لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کا ہے جو فی الحال آزاد ہیں ،کسی بھی پارٹی میں نہیں ہیں البتہ مانا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد کانگریس پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ اس بیچ انہوں نے پہلے ہی اس یاترا میں شامل ہونے کا اعلان کردیا تھا اور اب اس اعلان کے عین مطابق انہوں نے یاترا میں شرکت اختیار کرلی ہے ۔

نیائے یاترا میں شرکت کرتے ہوئے ایک طرف جہاں انہوں نے قدم سے قدم ملاکر کانگریس کا ساتھ دیا بلکہ راہل کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر بھی اس یاترا کی حمایت کی ۔ اس سلسلے میں انہوں نے چند تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ آج راہل گاندھی کی نیائے یاترا میں شامل ہوکر انصاف اور اتحاد کے جدوجہد کا آغاز کیا ۔ یہ یاترا غریب،پسماندہ،مظلوم طبقے کو ان کا حق دلانے اور ان کی زندگی میں تبدیلی لانے کی جدوجہد ہے۔ یاترا نفرتی سیاست  اور امیروں کے اشاروں پر چلنے والی حکومت کے خلاف ایک لڑائی ہے۔

بتادیں کہ منی پور کے امپھال میں جب یہ یاترا شروع ہوئی  اس موقع پر یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی، بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’آج تک ہندوستان کے وزیر اعظم کو منی پور کا دورہ کرنے کا وقت نہیں ملا۔ شاید مودی جی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے منی پور ہندوستان کا حصہ نہیں ہے!

منی پور میں کانگریس لیڈروں کی فلائٹ میں تاخیر ہوئی، جس کے لیے راہل گاندھی نے اسٹیج سے معذرت بھی کی۔ یاترا کے آغاز کے موقع پر راہل گاندھی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 جون سے منی پور میں گورننس کا پورا ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔ پوری ریاست میں نفرت پھیل چکی ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ آج تک ہندوستان کے وزیر اعظم کو منی پور جانے کا وقت نہیں ملا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read