Rahmatullah
Bharat Express News Network
Pak Gets Support From India Against Quran Burning: قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف پاکستان کو ملا ہندوستان کا ساتھ
ووٹنگ کے دوران کچھ ریاستوں نے مذہبی منافرت کی لعنت کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا انتخاب کیا ہے۔ دنیا بھر کے اربوں عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے کہ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے ان کا عزم محض زبانی جمع خرچ ہے۔
EU parliament’s resolution on Manipur violence: پی ایم مودی کے فرانس پہنچتے ہی منی پور تشدد معاملے پر یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش
یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے ملک کے حالات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اقلیتوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو باقاعدگی سے ہراساں کیا جارہاہے۔ جبکہ خواتین کو خاص طور پر سخت چیلنجوں اور ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
Second opposition meet in Bengaluru: اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ کا مثبت اثر، دوسری میٹنگ ہونے والی ہے انتہائی خاص
اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ کا مثبت اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ پہلی میٹنگ میں 15 پارٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی اور اس کا مثبت نتیجہ یہ نکلا کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ میں قریب دو درجن پارٹیوں کے سربراہان شرکت کرنے والے ہیں ۔
PM Narendra Modi lands Paris: وزیراعظم نریندر مودی پہنچے فرانس،جانئے اس دورے میں کیا کچھ ہے خاص
وزیراعظم نریندر مودی آج شام 7:30 بجے فرانسیسی سینیٹ پہنچیں گے جہاں وہ سینیٹ کے صدر گیراڈ لارچر سے ملاقات کریں گے ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق 8:45 بجے پی ایم مودی فرانس کے ہم منصب الیزابتھ بورن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے ۔
India may ban 80% rice exports: چاول کی برآمدات پر بھارت سرکار کی نئی منصوبہ بندی سے گلوبل مارکیٹ کا گُھٹ سکتا ہے دم!
بھارت کے چاول کی برآمدات پر پابندی کے فیصلے کا بڑا اثر پڑے گا، جس سے بھارت کی چاول کی تقریباً 80فیصدبرآمدات متاثر ہوں گی۔ اگرچہ یہ اقدام ممکنہ طور پر گھریلو قیمتوں کو کم کر سکتا ہے، لیکن اس سے عالمی قیمتوں میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔ چاول دنیا کی تقریباً نصف آبادی کے لیے ایک اہم غذا ہے۔
U.N. chief Guterres on G20 Summit: ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والا جی 20 سربراہی اجلاس پر اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کا بڑا بیان
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے دنیا میں "بھاری قرضوں کے بحران" پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والا جی 20 سربراہی اجلاس قرضوں سے نجات پر کارروائی کرنے اور عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
IAS Dr. Siddharth, an example of simplicity: نئے نوکرشاہوں کیلئے مشعل راہ،سینئر آئی اے ایس افسر، ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے ایک بار پھر لوگوں کا دل جیت لیا
ڈاکٹر سدھارتھ کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کے مسائل پر توجہ دیتے ہیں۔ بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے اوران کے مسائل جاننے، انہیں جلد از جلد حل کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔ سدھارتھا کہتے ہیں کہ یہ ہر سرکاری ملازم کا فرض ہے کہ وہ عام لوگوں کے تئیں ذمہ دار اور حساس ہو۔
Detained Indian pilgrim released to join Haj: سعودی عرب میں گرفتار کئے گئے ہندوستانی عازمین حج کو ملی رہائی ،سفارت خانہ نے نبھایا اہم رول
خاندان نے واضح طور پر اس بات سے انکار کیا کہ ان کے خاندان کا رکن سعودی عرب میں ہے یا اس سلسلے میں بیرون ملک ہے۔ گرفتار عازمین حج کے بیٹے نے ہندوستانی سفارتخانے کو خط میں لکھا کہ ہمارے والد ایک سرکاری ملازم ہیں۔
Rajnath sing on Opposition Meeting: اپوزیشن اتحاد پر راجناتھ سنگھ کا شاعرانہ طنز، کہا: جگنوؤں نے شراب پی لی ہے
آج مودی جی نے ملک میں یہ کرشمائی کام کیا ہے۔ بی جے پی جو بھی کہتی ہے، کرتی ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم آرٹیکل 370 کو ختم کریں گے۔ ہم نے یہ کر کے دکھایا ہے۔ جموں و کشمیر میں جہاں کبھی ترنگا لہرانا مشکل تھا، آج اسی جموں کشمیر میں 370 ختم ہونے کے بعد ترنگا لہرایا جا رہا ہے۔
Congress vs AAP: کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے بیچ زبانی جنگ تیز، کجریوال پر کانگریس کا سنگین الزام
اروند کیجریوال اپوزیشن اتحاد کے لیے میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ اپوزیشن کے اتحاد کو کیسے توڑا جائے، کیسے روکا جائے، اسی لیے وہ جا ر ہے ہیں۔ اگر وہ کانگریس کے ساتھ سمجھوتہ چاہتے ہیں اور کانگریس اس کی حمایت کرے، تو اس طرح کے بیانات نہیں دیئے جاتے۔