Rahmatullah
Bharat Express News Network
Vinesh Phogat first reaction after joining Congress Party: کانگریس میں شامل ہوتے ہی ونیش پھوگاٹ نے دیا بڑا بیان، بی جے پی آئی ٹی سیل کو دکھایا آئینہ
پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس دوران کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ان دونوں کو پارٹی کی رکنیت دی ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے اس دوران کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس وقت ان کا ساتھ دیا جب وہ بہت برے دور سے گزر رہی تھیں۔
Vinesh Phogat and Bajrang Punia Join Congress: پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے تھاما کانگریس کا دامن،ہریانہ کے انتخابی دنگل میں دکھائیں گے دم
دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران دونوں کو کانگریس کی رکنیت دلائی گئی ہے اور والہانہ انداز میں پارٹی میں استقبال کیا گیا۔ اس تقریب سے قبل پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔
Nitish Kumar Attack on RJD: غلطی ہوگئی تھی، اب کبھی نہیں جائیں گے ان لوگوں کے ساتھ، جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد سی ایم نتیش کمار کا بیان
نتیش کمار نے کہا کہ پہلے والے کیا کرتے تھے؟ دو بار ادھر ادھر ہوا، وہ غلطی ہوگئی، اب کبھی ادھر ادھر نہیں جائیں گے۔ کیا ان لوگوں نے کبھی کوئی کام کیا؟ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ یہ بہار کے اخبارات اور دہلی کے اخبارات میں شائع ہوتا رہتا ہے۔ کیا ان لوگوں نے کوئی کام کیا ہے؟
Joe Biden’s son Hunter pleads guilty : ٹیکس چور نکلا جوبائیڈن کا بیٹا،اپنا جرم کرلیا قبول،ہنٹر بائیڈن کو مل سکتی ہے 17 سال قید کی سزا
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف کیس کا فیصلہ 16 دسمبر کو سنایا جائے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔
Putin Backs Kamala Harris For US Presidency: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کملا ہیرس کی حمایت کا کردیا اعلان
روسی صدر نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکی عوام کس کا انتخاب کرتے ہیں اور اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا روس کیا سوچتا ہے یا کس کی حمایت کرتا ہے، جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ انتخابات میں کون فیورٹ ہے، اس کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں، یہ کام بھی امریکی عوام نے کرنا ہے۔
Vinesh Phogat-Bajrang Poonia to Join Congress: ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا آج تھامیں گے کانگریس کا ہاتھ، پھوگاٹ کو ٹکٹ دےسکتی ہے پارٹی،پونیا کو مل سکتی ہے یہ ذمہ داری
کانگریس ذرائع کے مطابق پارٹی ونیش پھوگاٹ کو پارٹی ٹکٹ دے سکتی ہے، جب کہ بجرنگ پونیا ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی مہم کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ اے آئی سی سی کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی کی بڑی شخصیات شرکت کریں گی۔
US Ambassador Eric Garcetti called upon Congress President: امریکی سفیر نے ملکارجن کھرگے سے کی ملاقات،کیا مرکز میں بدلنے والی ہے حکومت؟ قیاس آرائیوں کا بازار گرم
سفارتی سطح پر ایسی ملاقات کے سیاسی معانی بہت بڑے ہوتے ہیں ۔ اس ملاقات کے بعد اس خدشے کو اب تقویت ملنے کی امید ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند ماہ بعد جب اسمبلی انتخابات کے نتائج آئیں گے اس کے بعد مخلوط حکومت میں مزید اختلافات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
Russia-Ukraine War: روس-یوکرین جنگ بندی کیلئے ولادیمیر پوتن نے ہندوستان کا لیا نام ،امن مذاکرات کیلئے چین اور برازیل کا بھی کیا ذکر
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کی بات کی ہے جو کہ ایک بڑی راحت ہے۔ جمعرات (05 ستمبر) کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ چین، بھارت اور برازیل یوکرین پر امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Shooter Firing outside Israel Embassy: اسرائیلی سفارت خانے کے باہر اندھا دھند فائرنگ، افراتفری کا ماحول ،سیکورٹی فورسز نے سنبھالا مورچہ
وزارت خارجہ کے دفتر نے کہا کہ قونصلیٹ کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہواہے۔ حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا ہے، جو صورتحال کو سنبھال رہے ہیں۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق 52 سال قبل میونخ میں بھی ایسا ہی حملہ ہوا تھا۔
Protest Outside Sanjauli Masjid : شملہ میں مسجد کے باہر مظاہرہ،غیر قانونی بتاکرمنہدم کرنےکاہورہا ہےمطالبہ،مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر بھی اٹھائے سوال
مسجد کی تعمیر کے سوال پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ ریاست میں تمام شہری برابر ہیں۔ تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے۔ جو بھی امن و امان کو اپنے ہاتھ میں لے گا، حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ ہماچل پردیش آنے والا ہر شہری قانون کا پابند ہے۔




