Rahmatullah
Bharat Express News Network
Rohit Sharma first reaction on losing World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست پر کپتان روہت شرما کا پہلی بار آیا بیان، جانئے کیا کہا…
جب کپل شرما نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم نے پورے ورلڈ کپ میں ناقابل یقین حد تک اچھا کھیلا، لیکن آخری میچ کسی نہ کسی طرح ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ تو انہوں نے روہت سے پوچھا کہ اس وقت ان کو کیسا لگا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے روہت نے کہا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کیونکہ ہم میچ سے دو دن پہلے احمد آباد میں تھے۔
Akhilesh Yadav will go to Mukhtar Ansari’s house: مختار انصاری کے گھر جائیں گے اکھلیش یادو، مرحوم انصاری کی قبر پر چڑھائیں گے پھول،جانئے کیا ہے پورا شیڈول
یاد رہے کہ مختار انصاری کو 28 مارچ کو باندہ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے میڈیکل کالج میں مردہ قرار دیا گیا تھا۔ مختار کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔ مرنے سے پہلے مختار انصاری نے خود عدالت میں اپنی جان کی استدعا کی تھی۔
Arrest Warrant Against Lalu Yadav: لالو پرساد یادو کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، لوک سبھا انتخابات سے قبل مشکلات میں اضافہ
پولیس نے جولائی 1998 میں اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اپریل 1998 میں پولیس نے لالو پرساد یادو ولد کندریکا سنگھ کا مفرور پنچنامہ تیار کیا تھا۔ وہیں بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے والد کا نام کندن رائے ہے۔ ایسے میں یہ معاملہ گوالیار کے ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت میں پہنچا ہے۔
Lok Sabha Election 2024: ایم ایل اے راجیشور سنگھ کی حکمت عملی کامیاب، بنتھرا چیئرمین سمیت سینکڑوں افراد بی جے پی میں شامل
ڈاکٹر سنگھ نے بھگوا گمچھہ پہنا کر رنجیت راوت کو اپنی ماں راماوتی کے ساتھ بی جے پی خاندان میں شامل کیا۔بنتھرا نگر پنچایت کے نمائندے رنجیت راوت بنتھرا میں ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے غیر امتیازی ترقیاتی کاموں اور مقامی لوگوں کی سیاسی لگن سے بہت متاثر ہوئے۔
Israel Vs Iran: ایرانی حملے کے ڈر سے اسرائیل نے جی پی ایس کو کیا بلاک، جوانوں کی چھٹیاں منسوخ
اسرائیلی حکومت نے ایران کے الزامات پر کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے لیکن اسرائیل ڈیفنس فورسزنے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگی یونٹوں میں کام کرنے والے تمام فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کر رہی ہے۔ اس سے ایک روز قبل فضائی دفاعی یونٹس کو مضبوط بنانے کے لیے ریزرو میں رکھے گئے دستوں کو بھی بلایا گیا تھا۔
Jammu and Kashmir has been converted into open jail: جموں کشمیر کی مسلم کمیونٹی خطرے سے دوچار، پوری ریاست کو کھُلے جیل میں کردیا گیا ہے تبدیل:محبوبہ مفتی
جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سےایک کھلے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے۔میرواعظ عمر فاروق نظر بند ہیں۔ ہمارے مدارس تباہ ہو رہے ہیں۔مسلم کمیونٹی خطرے میں ہے۔ میں مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوں۔
Israel Hamas War: جوبائیڈن کی دھمکی کے آگے جھک گیا اسرائیل، فلسطینیوں کیلئے سرحد کھولنے کا کیا اعلان
اقوام متحدہ نے بھی سرحد کھولنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے گل بارڈر کھول دیا ہے، اسے ایریز کراسنگ کہا جاتا ہے۔ اس کراسنگ کے ذریعے حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے 1200 سے زائد افراد کو ہلاک کیا اور تقریباً 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا۔
Massive fire engulfs power distribution company in Raipur: رائے پور کے بجلی دفتر میں لگی خطرناک آگ، 1500 ٹرانسفارمر جل کر راکھ
دراصل یہ واقعہ گودھیاری تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ یہاں محکمہ بجلی کے سب ڈویژن آفس میں ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے زبردست آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے بڑی شکل اختیار کر لی اور آس پاس کے علاقوں میں دھوئیں کے کالے بادل چھا گئے۔
We will be giving 3 seats to Mukesh Sahni’s party: بہار میں انڈیا الائنس کیلئے بڑی خبر، مکیش ساہنی کی پارٹی اتحاد میں ہوئی شامل، تین سیٹوں پر بن گئی بات
لوک سبھا انتخابات سے قبل بہار میں انڈیا الائنس کیلئے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ وکاس شیل انسان پارٹی یعنی وی آئی پی نے انڈیا اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مکیش ساہنی نےتیجسوی یادو اور کانگریس کے ساتھ مل کر باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے۔
India Continue buying Russian oil: ہندوستان کا امریکہ کو دوٹوک جواب، روس سے خام تیل خریدنے کا سلسلہ نہیں ہوگا بند
امریکہ نے کہا ہے کہ اگر روس سے تیل خرید کر بھارت میں ریفائن کیا جا رہا ہے تو اسے روسی خام نہیں کہا جا سکتا۔ درحقیقت یورپی ممالک خام تیل سے بنی پیٹرولیم مصنوعات خریدتے ہیں جو ہندوستان روس سے خریدتا ہے۔ تاہم امریکہ کی سوچ یہ بھی ہے کہ بھارت کو روس سے زیادہ خام تیل نہیں خریدنا چاہیے۔