Rahmatullah
Bharat Express News Network
Ministry of Minority Affairs Visits Jharkhand: اقلیتوں کا حال جاننے کیلئے وزارت اقلیتی امور کی ٹیم پہنچی جھارکھنڈ،اقلیتی بہبود کی اسکیموں کالیا جائزہ
اقلیتی بہبود کی اسکیموں پر ایک جائزہ میٹنگ آج رانچی میں ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، سکریٹری، اقلیتی امور کی وزارت کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اعلٰی عہدیداروں نے وقف بورڈ، پی ایم جے وی کے، پی ایم وکاس یوجنا، اور اقلیتی اسکالرشپس سے متعلق کلیدی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
DRDO conducts high-altitude trials: ڈی آر ڈی او نے ایل سی اے تیجس کے لیے مقامی انٹیگریٹڈ لائف سپورٹ سسٹم کی انتہائی اونچائی پر ٹرائل کیا
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس قابل ذکر کامیابی پر ڈی آر ڈی او ، آئی اے ایف ، عوامی شعبے کے اداروں اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ پیش رفت جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجیز کے لیے ہندوستان کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔
Japan-India Business Cooperation Committee delegation: جاپان – بھارت کاروباری کوآپریشن کمیٹی کے وفد کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات
وزیر اعظم نے بھارت میں جاپانی کاروبار کے توسیعی منصوبوں اور 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے تئیں ان کی ثابت قدمی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہنر مندی کے فروغ میں افزوں تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
Nitish Kumar government is like khatara gaadi: نتیش سرکار یعنی کھٹارہ سرکار سے بہار کی ترقی نہیں ہوگی،تیز رفتار سرکار سے ہی ممکن ہے بہار کی ترقی:تیجسوی یادو
آر جے ڈی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب ہم ایک نکمی حکومت نہیں چاہتے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے پوچھاکہ اگر آپ کوئی گاڑی بھی خریدتے ہیں، نئی گاڑی… کیا 15 سال میں وہ گاڑی کھٹارہ بن جاتی ہے یا نہیں؟ حکومت اسے چلانے کی اجازت دیتی ہے...کیوں نہیں دیتی؟
Delimitation row: ساوتھ انڈیا کے سر پر حد بندی کی تلوار،گھبراہٹ میں تمل ناڈو،تلنگانہ اور کرناٹک کی سرکار،مرکز کے خلاف کھول دیا متحدہ مورچہ
حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ حد بندی کے عمل سے تمل ناڈو سمیت جنوبی ریاستوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے اسٹالن پر اس معاملے پر غلط معلومات کی مہم چلانے کا الزام لگایا۔
Court imposes Rs 200 fine on Rahul: راہل گاندھی پر لگا200 روپئے کا بھاری جرمانہ! عدالت میں سماعت کے دوران حاضر نہ ہونے پرلگاجرمانہ
راہل گاندھی کے وکیل پرانشو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس وقت لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ انہوں نے عدالت سے کہاکہ راہل گاندھی کی دہلی میں ایک اہم میٹنگ تھی، اس کے علاوہ انہیں کئی پروگراموں میں شرکت کرنی تھی، جس کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے۔
Cabinet approves development of ropeway project: پی ایم مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ منعقد،کیدارناتھ اور ہیم کنڈ صاحب روپ وے پروجیکٹ کو ملی منظوری
روپ وے پروجیکٹ کی ترقی متوازن سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، پہاڑی علاقوں میں آخری میل تک رابطے کو بڑھانے اور تیز رفتار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Arab summit draft: غزہ کی تعمیر نو کیلئے53ارب ڈالر کا منصوبہ منظور،پانچ برسوں میں غزہ کی تصویر بدلنے کا روڈ میپ تیار،عرب رہنماوں کا متحدہ فیصلہ
اسرائیلی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی سے متعلق عرب ممالک کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری بیان غزہ کی حقیقی صورت حال کا علاج نہیں کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق حماس تنظیم غزہ میں باقی نہیں رہ سکتی۔
Muzaffarnagar should be renamed as Laxminagar: اب مظفر نگر کا نام بدلنے کی تیاری،یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے دیا بڑا بیان
بی جے پی ایم ایل سی کے مطالبے پر ایس پی لیڈر شیو پال سنگھ یادو کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ شیو پال سنگھ یادو نے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے صرف نام بدلتے ہیں، کہیں یہ میرا یا آپ کا نام نہیں بدل دیں۔
Steven Smith Retires: سیمی فائنل میں شکست کے بعد آسٹریلیا کولگا ایک اور بڑا جھٹکا، کپتان اسٹیو اسمتھ نے ونڈے سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان
قریب 35سالہ اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اسمتھ نے کہاکہ'ایسا لگتا ہے کہ اب ریٹائرمنٹ کا صحیح وقت ہے۔ یہ ایک شاندار سفر تھا اور میں نے اس کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا۔




