Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن میں ایک بار پھر اتریں گے گووندا! وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملنے پہنچے فلم اداکار

بالی ووڈ اداکار گووندا سے متعلق کافی وقت سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ لوک سبھا الیکشن لڑسکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی تھی اور آج پھر ملاقات کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار گووندا مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کرنے پہنچ گئے ہیں۔

Govinda Meet Eknath Shinde Leader Krishna Hegde: بالی ووڈ کے ہیرونمبرون گووندا سے متعلق ایک بارپھرخبرآئی ہے کہ وہ آئندہ لوک سبھا الیکشن 2024 کے میدان میں دوبارہ اترسکتے ہیں۔ اس بات کا اشارہ سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ایک تصویرسے ملا ہے۔ اس کے بعد وہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کرنے پہنچ گئے ہیں۔ وائرل ہو رہی تصویرمیں گووندا کے ساتھ شیوسینا ایکناتھ شندے گروپ کے ترجمان اورسابق رکن اسمبلی کرشنا ہیگڑے نظرآرہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرشنا ہیگڑے بدھ کی رات گووندا سے ملنے ان کے جوہو واقع گھرپہنچے تھے۔ اس ملاقات کے بعد سے گووندا کے ایکناتھ شندے گروپ میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس کے بعد آج وہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملنے پہنچ گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Govinda (@govinda_herono1)

اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گووندا کو شمال-مغرب ممبئی لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہاں سے ادھوبالا صاحب ٹھاکرے (یوبی ٹی) نے مراٹھی اداکارامول کیرتیکرکوامیدواربنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، بی جے پی کواس سیٹ سے کسی مشہورچہرے کواتارنے کی تلاش ہے۔ ایسے میں گووندا کے نام قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے۔

وہیں، دوسری طرف گووندا اورسابق رکن اسمبلی کرشنا ہیگڑے کی تصویرسامنے آنے کے بعد سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اداکارایکناتھ شندے کی شیو سینا ٹکٹ پراس سیٹ سے تال ٹھوک سکتے ہیں۔ حالانکہ باضابطہ بیان ابھی آنا باقی ہے۔ لیکن وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے پہنچ گئے ہیں اور پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پھرانہیں جلد ہی امیدواربنایا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Govinda (@govinda_herono1)

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے گووندا نے کی تھی ملاقات 

گووندا نے آج کی ملاقات سے کچھ دن پہلے بھی مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی تھی۔ پارٹی سے منسلک ذرائع نے جانکاری دی تھی کہ تین دن پہلے دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ حالانکہ اداکارابھی پتے نہیں کھول رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گووندا نے سال 2004 میں شمالی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پرقسمت آزمائی کی تھی اوربی جے پی کے رام نائک کو بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ حالانکہ رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد ان کی کارکردگی بہت زیادہ اچھی نہیں رہی۔

بھارت ایکسپریس۔