دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال۔ (فائل فوٹو)
Arvind Kejriwal In ED Custody: دہلی شراب پالیسی معاملے میں مبینہ طور پرگھوٹالے کے منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کچھ دنوں پہلے گرفتارکیا تھا۔ معاملے کی گونج امریکہ سے لے کرجرمنی تک پہنچی اور امریکہ نے ہندوستان کے داخلی معاملے میں مداخلت کرنے کی کوشش کی۔ اس پر ہندوستان نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آج بدھ (27 مارچ) کو امریکہ کے کارگزار سفیر گلیریا بربینا کو طلب کرلیا۔
وزارت خارجہ نے کہا، “ہم ہندوستان میں کچھ قانونی کارروائیوں کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے تبصرہ پرسخت اعتراض ظاہر کرتے ہیں۔ سفارت کاری میں ریاستوں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اوراندرونی معاملات کا احترام کریں۔ ہندوستان کے قانونی عمل ایک آزاد عدلیہ پرمبنی ہیں۔ جومعروضی اوربروقت نتائج کے لئے پُرعزم ہے۔ اس پرالزام لگانا غیرمناسب ہے۔”
ہندوستان نے امریکہ اورجرمنی پرکی تنقید
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ہم کیجریوال کی گرفتاری پرگہری نظررکھے ہوئے ہیں۔ ہم وہاں کی حکومت کی منصفانہ، بروقت اورشفاف قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس سے قبل جب جرمنی نے بھی اس معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے روکنے کی کوشش کی تو ہندوستان نے جرمن سفارت خانے کے ڈپٹی چیف کو طلب کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔