Bharat Express

Shaista Parveen and Zainab Fatima: عتیق احمد کی بیوہ شائستہ پروین اور دیورانی زینب فاطمہ کی تلاش کے لئے پریاگ راج میں چھاپہ ماری

لوک سبھا الیکشن کے درمیان یوپی کے پریاگ راج سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دعویٰ ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی بیوہ شائستہ پروین اور اشرف کی اہلیہ زینب پریاگ راج میں ہیں۔ اسی سے متعلق چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

عتیق احمد کی بیوہ شائستہ پروین اور دیورانی زینب فاطمہ کی تلاش میں پولیس پھر سے سرگرم ہوگئی ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اوربھائی اشرف کا قتل کیا جاچکا ہے۔ لیکن ان کی بیوہ شائستہ پروین اوران کی دیورانی زینب فاطمہ عرف روبی کی تلاش میں کئی مقامات پرچھاپہ ماری ہوئی ہے۔ رات ایک بجے سے صبح پانچ بجے تک پریاگ راج میں کئی مقامات پرچھاپہ ماری کی گئی۔ چکیا، کساری مساری اورہٹوا گاؤں میں چھاپہ ماری ہوئی۔ اس دوران پولیس نے ان علاقوں میں کئی لگژری گاڑیوں کی تلاشی لی۔

اس کے علاوہ کئی گھروں میں بھی چھاپہ ماری کئے جانے کی خبرہے۔ تمام لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دیررات پولیس کو جانکاری ملی تھی کہ عتیق احمد کی بیوہ شائستہ پروین اوراس کی دیورانی زینب شہرآئی ہوئی ہے۔ حالانکہ کئی گھنٹے تک چلی تلاشی مہم کے باوجود پولیس کو شائستہ اورزینب کے بارے میں کوئی پختہ جانکاری نہیں مل سکی۔ اخدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ دیورانی-جٹھانی آج پریاگ راج کورٹ میں عتیق احمد کے بیٹے علی احمد سے ملنے کے لئے یہاں پہنچنے والی تھیں۔ علی احمد کی آج پریاگ راج کی ضلع عدالت میں پیشی ہے۔ علی احمد ابھی جیل میں بند ہے اور وہ عتیق احمد کے دوسرے نمبر کا بیٹا ہے۔

شائستہ پروین اور زینب کو بنایا گیا ہے ملزم

شائستہ پروین اور زینب فاطمہ پریاگ راج میں ہوئے امیش پال شوٹ آؤٹ معاملے میں ملزم ہیں۔ پولیس اس معاملے میں دونوں کو گزشتہ کافی دنوں سے تلاش کر رہی ہے۔ شائستہ پروین پر50 ہزار روپئے کا انعام بھی اعلان کیا گیا ہے۔ دواسسٹنٹ پولیس کمشنرکی قیادت میں نصف درجن تھانوں کی پولیس ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری کے دوران یہ تینوں علاقے پولیس چھاؤنی میں تبدیل رہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ خفیہ اِن پُٹ کی بنیاد پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ’میں بے قصورہوں، سب میرے بھائی نے کیا… مجھے پولیس کے حوالے کردو‘، بدایوں قتل سانحہ معاملے میں دوسرے ملزم جاوید کا وائرل ویڈیو

 پولیس ان علاقوں میں اب بھی خفیہ طریقے سے نظربنائے ہوئے ہے۔ انٹلی جنس کے ساتھ ہی ساتھ ڈریس میں بھی پولیس اہلکاروں کو یہاں لگایا گیا ہے۔ امیش پال شوٹ آؤٹ میں عتیق احمد کی فیملی کی تین خواتین مطلوب (وانٹیڈ) ہیں اور مسلسل فراربتائی جا رہی ہیں۔ اس میں شائستہ پروین، زینب فاطمہ اورعتیق احمد کی بہن عائشہ نوری بھی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔