عام انتخابات 2024کے لیے بی جے پی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے ساتھ ہی پارٹی میں سیاست سے دوری کا عمل جاری ہے۔ گوتم گمبھیر اور جینت سنہا نے فہرست جاری ہونے سے پہلے ہی سرگرم سیاست سے خود کو دور کرنے کی درخواست کی تھی، اب فہرست جاری ہونے کے بعد ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی سرگرم سیاست سے خود کو دور کر لیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک طویل پوسٹ لکھ کر خود کو سیاست سے دور کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے لکھا کہ میں نے کئی اہم عہدوں پر کام کیاہے۔ اب میں اپنی جڑوں میں لوٹنے کی اجازت چاہتا ہوں۔ پچاس سال پہلے جب میں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی خواہش کے ساتھ کانپور کے جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تھا تو انسانیت کی خدمت میرا نصب العین تھا۔ دل سے رضاکار ہونے کے ناطے میں نے ہمیشہ قطار میں سب سے آخری شخص کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس طرح میں دین دیال اپادھیائے کے انتودیا فلسفے کا پیروکار رہا ہوں۔ میں آر ایس ایس کی اس وقت کی قیادت کی درخواست پر انتخابی میدان میں آیا تھا۔ وہ مجھے صرف اس لیے قائل کر سکے کہ میرے لیے سیاست کا مطلب ہمارے تین اہم دشمنوں – غربت، بیماری اور جہالت سے لڑنے کا موقع ہے۔
After over thirty years of a glorious electoral career, during which I won all the five assembly and two parliamentary elections that I fought with exemplary margins, and held a multitude of prestigious positions in the party organisation and the governments at the state and…
— Dr Harsh Vardhan (@drharshvardhan) March 3, 2024
بنی نوع انسان کی طویل تاریخ میں صرف چند لوگوں کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ سنگین خطرات کے وقت اپنے لوگوں کی حفاظت کریں اور میں فخر سے یہ دعویٰ کر سکتا ہوں کہ میں نے ذمہ داری سے گریز نہیں کیا بلکہ اس کا خیر مقدم کیا۔ بھارت ماتا کے تئیں میرا شکریہ، اپنے ہم وطنوں کے لیے میرا احترام اور ہمارے آئین میں درج اقدار کے لیے میرا احترام۔ اس کے ساتھ، بھگوان شری رام نے مجھے جو سب سے بڑی خوش قسمتی دی، وہ انسانی جان بچانے میں کامیاب ہونا تھا۔اب میرا کلنک میرا نتظار کررہا ہے ،میں وہاں لوٹنا چاہتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔