لال بہادر شاستری کے پوتے وبھاکر شاستری نے کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
سابق وزیراعظم لال بہادرشاستری کے پوتے وبھاکرشاستری نے بدھ (14 فروری) کو کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وبھاکرشاستری آج ہی بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرایک پوسٹ کے ذریعہ اپنے استعفے کا اعلان کردیا۔ وبھاکرشاستری نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وبھاکرشاستری نے ٹوئٹ کرکے لکھا، ”کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے جی، میں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔”
وہیں، اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کی موجودگی میں وبھاکرشاستری بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے کئی لیڈران بھی موجود رہے۔ وبھاکرشاستری نے ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب کچھ مہینوں میں لوک سبھا الیکشن ہونے والے ہیں۔
Lucknow, Uttar Pradesh | Vibhakar Shastri, grandson of former PM Lal Bahadur Shastri, joins BJP in the presence of Uttar Pradesh Deputy CM Brajesh Pathak.
Shastri resigned from Congress today. pic.twitter.com/povEJbwkPy
— ANI (@ANI) February 14, 2024
وبھاکرشاستری نے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد کہا کہ ہم لال بہادرشاستری کی سوچ کو آگے لے جائیں گے۔ میں پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس والے تمام لوگ جیل جانے والے ہیں۔ وبھاکرشاستری نے راہل گاندھی پرتنقید کہا کہ وہ بتائیں کہ کانگریس کا نظریہ کیا ہے۔ کانگریس ایک طرف شیو سینا سے اتحاد کرتی ہے تو دوسری طرف لیفٹ اس کے ساتھ ہے۔ دونوں ایک ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں اور یہ کون سا نظریہ اورآئیڈیا لوجی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔