Bharat Express

Champai Soren becomes the new Chief Minister of Jharkhand: استعفیٰ کے بعد ہمنت سورین گرفتار، چمپئی سورین ہوں گے جھارکھنڈ کے اگلے وزیراعلیٰ

جھارکھنڈ میں بڑا سیاسی الٹ پھیر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے چونکہ موجودہ وزیراعلیٰ ہمنت سورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب ان کی جگہ چمپئی سورین کو  قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے یعنی اب وہ جھارکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

جھارکھنڈ میں بڑا سیاسی الٹ پھیر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے چونکہ موجودہ وزیراعلیٰ ہمنت سورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب ان کی جگہ چمپئی سورین کو  قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے یعنی اب وہ جھارکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔بتادیں کہ جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین سے ان کے دفتر میں قریب 7 سات گھنٹے تک ای ڈی نے ان سے پوچھتاچھ کی،اس کے بعد انہیں ای ڈی دفتر لے جاکر گرفتار کرلیا گیا۔اس دوران انہیں گورنر کے پاس استعفیٰ دینے کیلئے ای ڈی کی حراست میں ہی لے جایا گیا، پھر گورنر ہاوس سے سیدھے ای ڈی دفتر انہیں لایا گیا جہاں ان کی گرفتاری کی گئی۔

بتادیں کہ ہمنت سورین کو ای ڈی کی تحویل میں باضابطہ طور پر گورنر ہاوس لے جایا گیا تھا جہاں پر انہوں نے اپنا استعفیٰ سونپ دیا جس کو گورنر نے فوراً منظوری دے دی ۔ کافی دیر تک گورنر ہاوس میں رہنے کے بعد ہمنت سورین کو ای ڈی کے دفتر لے جایا گیا جہاں انہیں اپنی حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پوچھتاچھ کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔البتہ کچھ دیر بعد ای ڈی کی طرف سے ہمنت سورین کوگرفتار کرنے کی خبر جاری کردی گئی۔ اس بیچ ہمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد چمپئی سورین نے 47 اراکین اسمبلی کی حمایت والا خط لیکر گورنر کے پاس حکومت سازی کی دعویداری کیلئے پہنچے ،جہاں گورنر نے ان کی دعویداری کو قبول ضرور کیا لیکن نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی اس کیلئے وقت کا تعین نہیں کیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ کل چمپئی سورین کی حلف برداری ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔