گجرات وائبرینٹ سمٹ میں گوتم اڈانی نے کہا کہ گجرات میں 5 سالوں میں 2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے
Gautam Adani speaking at Vibrant Gujarat Global Summit 2024: گجرات وائبرینٹ سمٹ میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ ہم 5 سالوں میں گجرات میں 2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔جو ایک ترقی یافتہ گجرات بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کچھ میں دنیا کا سب سے بڑا گرین پارک بنائیں گے اور گجرات میں 1 لاکھ سے زیادہ نوکریاں بھی فراہم کریں گے۔
Adani Group will invest over ₹2 lakh crore in Gujarat over the next 5 years: Gautam Adani speaking at Vibrant Gujarat Global Summit 2024. pic.twitter.com/1EmgLVJmBk
— Marketing Maverick (@MarketingMvrick) January 10, 2024
گوتم اڈانی نے اس پروگرام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف ہندوستان کے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں ۔بلکہ اس کو ایک نئی پہچان بھی دیتے ہیں۔ آپ (نریندرمودی) کی قیادت میں ہندوستان 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ آپ نے کامیابی کے ساتھ ہندوستان کو عالمی نقشے پر ایک بڑی طاقت کے طور پر قائم کیا ہے اور اسے خود کفیل بنا رہے ہیں۔
#WATCH | Vibrant Gujarat Global Summit 2024 | Adani Group Chairperson Gautam Adani says, “… Vibrant Gujarat is a stunning manifestation of your (PM Modi) extraordinary vision. It has all your hallmark signatures, merging grand ambition, massive scale, meticulous governance and… pic.twitter.com/dW0LcRAhhb
— ANI (@ANI) January 10, 2024
“2014 سے ہندوستان کی جی ڈی پی میں 185 فیصد اضافہ ہوا”
گوتم اڈانی نے کہا کہ پچھلی دہائی کے اعداد و شمار حیران کن ہیں، 2014 سے ہندوستان کی جی ڈی پی میں 185فیصداور فی کس آمدنی میں غیر معمولی 165فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایک منفرد کامیابی ہے۔خاص طور پر اس دہائی کے جغرافیائی سیاسی تنازعات اور وبائی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وائبرینٹ گجرات سمٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس سمٹ کو گجرات کو کاروبار کے لیے ایک اہم مقام بنانے میں بہت بڑی حصے داری مانا جارہا ہے۔
بھارت ایکسپریس