Bharat Express

Land For Job Scam: نوکری کے بدلے زمین گھوٹالے معاملے میں رابڑی دیوی اورمیسا کے خلاف ای ڈی نے چارج سیٹ فائل کی

ای ڈی نے چارج شیٹ میں دو فرموں کو بھی ملزم بنایا ہے۔ راؤزایونیو کورٹ 16 جنوری کو چارج شیٹ کا نوٹس لینے پر کیس کی سماعت کرے گی۔ اس معاملے میں ای ڈی کی یہ پہلی چارج شیٹ ہے۔

Land For Job Scam: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 09 جنوری کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں نوکری کے بدلے  زمین گھوٹالے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، میسا بھارتی، ہیما یادو، ہردیانند چودھری اور امیت کٹیال کے نام شامل ہیں۔

ای ڈی نے چارج شیٹ میں دو فرموں کو بھی ملزم بنایا ہے۔ راؤزایونیو کورٹ 16 جنوری کو چارج شیٹ کا نوٹس لینے پر کیس کی سماعت کرے گی۔ اس معاملے میں ای ڈی کی یہ پہلی چارج شیٹ ہے۔ جب کہ سی بی آئی پہلے ہی 3 چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ رابڑی دیوی، میسا بھارتی، ہیما یادو اور ہردیانند چودھری کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

کیس کی تفتیش جاری ہے

اس کے علاوہ ای ڈی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں تفتیش ابھی جاری ہے اور مزید سپلی منٹری چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  فی الحال جو چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ وہ 4751 صفحات کی ہے۔ امیت کٹیال، جو مبینہ طور پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو سے وابستہ ہیں، کو تفتیشی ایجنسی نے ملازمت کے بدلے زمین گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس اور ایس پی میں ایک بار پھر لفظی جنگ شروع، اب اکھلیش یادو نے کیا جوابی حملہ؟

کیا ہے لینڈ فار جاب گھوٹالہ ؟

ای ڈی کے مطابق یہ مبینہ گھوٹالہ اس وقت ہوا جب مرکز میں یو پی اے-1 کی حکومت تھی۔ اور لالو پرساد یادو مرکزی وزیر ریلوے تھے۔ الزامات لگنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ 2004 سے 2009 کے درمیان لالو پرساد یادو کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کو دی گئی زمین کے بدلے انڈین ریلوے کے مختلف علاقوں میں گروپ ڈی کے عہدوں پر کئی لوگوں کو نوکری دی گی ۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے دائر کی گئی ابتدائی شکایت کے بعد ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی مجرمانہ دفعات کے تحت کیس کی جانچ شروع کی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read