ہیرا بین کے انتقال پر قائدین نے پیش کی خراج تحسین
Heeraban :وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کے انتقال کے بعد پورے ملک میں غم کی لہر ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما، بی ایس پی سپریمو مایاوتی سمیت بہت سے لوگوں نے ہیرابین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ ماں کسی کی زندگی کی پہلی دوست اور استاد ہوتی ہے۔ جس کو کھونے کا درد بلاشبہ دنیا کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔
प्रधानमंत्री @narendramodi जी की पूज्य माताजी हीरा बा के स्वर्गवास की सूचना अत्यंत दुःखद है। माँ एक व्यक्ति के जीवन की पहली मित्र और गुरु होती है जिसे खोने का दुःख निःसंदेह संसार का सबसे बड़ा दुःख है।
— Amit Shah (@AmitShah) December 30, 2022
بی جے پی صدر جے پی نڈانے لکھا کہ ہیرابا جی کی جدوجہد اور نیک زندگی ہمیشہ متاثر کن ہے۔جن کی محبت اور دیانتداری نے ملک کو کامیاب قیادت دی۔ ماں کا جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اس خلا کو پر کرنا ناممکن ہے۔
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی نے ٹویٹ کیا کہ بیٹے کے لیے ماں پوری دنیا ہوتی ہے۔ ماں کی موت بیٹے کے لیے ناقابلِ برداشت اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پی ایم مودی کی محترم والدہ کا انتقال بہت افسوسناک ہے۔ بھگوان شری رام مرحوم کو اپنے مقدس قدموں میں جگہ دیں۔
एक पुत्र के लिए माँ पूरी दुनिया होती है। माँ का निधन पुत्र के लिए असहनीय और अपूरणीय क्षति होती है।
आदरणीय प्रधानमंत्री श्री नरेन्द्र मोदी जी की पूज्य माता जी का निधन अत्यंत दुःखद है।
प्रभु श्री राम दिवंगत पुण्यात्मा को अपने श्री चरणों में स्थान प्रदान करें।
ॐ शांति!
— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) December 30, 2022
وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے لکھا، ‘عقیدت، تپسیا اور کرما کی تروینی، نریندر مودی جیسی عظیم شخصیت کو پیدا کرنے والی ماں کے قدموں پر سلام۔ محترم ماں ہمیشہ ایک تحریک رہے گی۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے کہا ہے کہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر غمزدہ ہوں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ اللہ تعالیٰ وزیراعظم کو یہ بڑا نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ میں جانتا ہوں کہ ایسے وقت میں الفاظ بہت کم تسلی کے ہوتے ہیں۔ وزیراعظم سے میری تعزیت میں مرحوم کی روح کے سکون کے لیے بھی
Saddened to hear the demise of Smt. Heeraben, mother of PM Shri @narendramodi ji.
I know that words are of little solace at such times. However, my heartfelt condolences to Hon’ble Prime Minister.
I also pray for the eternal peace of the departed soul.
— Ghulam Nabi Azad (@ghulamnazad) December 30, 2022
دعا گو ہوں۔
راہل گاندھی نے افسوس کا اظہار کیا
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پی ایم مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ محترمہ ہیرا با کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اس مشکل وقت میں، میں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ
प्रधानमंत्री नरेंद मोदी जी की माताजी, श्रीमती हीरा बा के निधन का समाचार अत्यंत दुःखद है।
इस मुश्किल समय में, मैं उन्हें और उनके परिजनों को अपनी गहरी संवेदनाएं और प्यार व्यक्त करता हूं।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 30, 2022
اپنی گہری تعزیت اور محبت کا اظہار پیش کرتا ہوں۔
-بھارت ایکسپریس