Bharat Express

Israel On Sanjay Raut Statement: سنجے راؤت کے بیان پر اسرائیل آگ بگولہ، سفارت خانہ نے وزارت خارجہ اور لوک سبھا اسپیکر سے کی شکایت

Israel On Sanjay Raut Statement: اسرائیل-حماس کے درمیان چھڑی جنگ سے متعلق شیوسینا (یوبی ٹی) گروپ کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اسرائیل سے متعلق بڑا بیان دیا تھا، جس پراسرائیل نے ناراضگی ظاہرکی تھی۔

'دیویندر فڑنویس ہی ماسٹر مائنڈ ہیں...' شیواجی مہاراج مجسمہ کیس میں سنجے راوت کا بڑا الزام

Israel On Sanjay Raut Statement: اسرائیل-حماس کے درمیان چھڑی جنگ سے متعلق شیوسینا (یوبی ٹی) گروپ کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اسرائیل سے متعلق بیان دیا تھا، جس پراسرائیل نے ناراضگی ظاہرکی ہے۔ سنجے راؤت کے اس تبصرہ سے متعلق اسرائیلی سفارت خانہ نے لوک سبھا اسپیکراوم برلا اوروزارت خارجہ کو خط لکھ کر شکایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسرائیلی سفارت خانہ چاہتا ہے کہ رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو بتایا جائے کہ ان کے تبصرہ نے اس ملک کو کس طرح سے تکلیف ہوئی ہے، جو ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

سنجے راؤت نے کیا تھا پوسٹ

واضح رہے کہ سنجے راؤت نے غزہ اسپتال کی صورتحال سے متعلق 14 نومبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ”اب انہیں سمجھ میں آیا کہ ہٹلریہودیوں سے اتنی نفرت کیوں کرتا تھا۔“ حالانکہ بعد میں سنجے راؤت نے اس پوسٹ کو ہٹا دیا تھا، لیکن اس سے پہلے اسرائیلی افسران نے اس کا اسکرین شاٹ لے لیا تھا۔ اس پوسٹ کو ہٹانے سے پہلے 293,000 سے زیادہ باردیکھا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنجے راؤت کے پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی لکھے گئے خط کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

اسرائیلی سفارت خانہ نے کی شکایت

خبروں کے مطابق، ہندوستان کے وزارت خارجہ اور لوک سبھا اسپیکراوم برلا کولکھے گئے شکایتی خط میں اسرائیلی سفارت خانہ نے حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہودیوں کی مخالفت میں ہندوستانی رکن پارلیمنٹ شامل ہوگا، جو ہندوستان میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

سنجے راؤت نے یہ بیان بھی دیا

واضح ہرے کہ اسرائیل-حماس کے درمیان 7 اکتوبرکو جنگ شروع ہوئی تھی، جس کے بعد سے ہی شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت مسلسل بیان دے رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ سنجے راؤت نے بی جے پی کا موازنہ بھی دہشت گرد گروپ سے کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ اسرائیل کی حمایت ہندوستان اس لئے کررہا ہے کیونکہ اس نے وزیراعظم مودی کی حکومت کو پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر کی فراہمی کی تھی۔

اسرائیل نے ہلاک کردیئے 15ہزارفلسطینی

اسرائیل-حماس کے درمیان 7 اکتوبرکو شروع ہوئی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان فلسطین کے بے قصورشہریوں کا ہوا ہے۔ حماس کے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی اورفوجی مارے گئے ہیں جبکہ 200 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ تاہم اسرائیل نے فلسطینی عوام کو نشانہ بنایا اورمعصوم عوام پرحملہ کیا۔ وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں 14854 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اس میں 6150 اور 4000 سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ جبکہ 36 ہزارافراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس