ووٹ مانگنے آئے لیڈر سےعوام نے حساب مانگ لیا، بولے- 'جب آپ ایم ایل اے تھے تو کچھ نہیں کیا اب کیا...
MP Assembly Elections 2023:مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 میں عوام کا غصہ لیڈروں پر بہت زیادہ بھاری پڑرہی ہیں ۔قابل ذکر با ت یہ ہے کہ یہ معاملہ سنگرولی ضلع کے دیوسر اسمبلی حلقہ کا ہے، جہاں اسمبلی امیدوار اور سابق ایم ایل اے راجیندر میشرم ووٹ مانگنے کے لیے کٹھورا گاؤں پہنچے تھے۔لیکن وہاں موجود لوگوں نے ان کے سامنے مردہ باد کے نعرے لگانے شروع کردئے۔ آخر میں بی جے پی کےلیڈروں کو یہاں تک کہنا پڑا کہ ووٹ مت دینا۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ امیدوار راجندر میشرم یہاں بڑی بڑی باتیں کر رہے تھے کہ جیتنے کے بعد سڑک بنوائیں گے۔ پھر کچھ لوگوں نے سابق ایم ایل اے سے کہا کہ جب آپ ایم ایل اے تھے تو آپ نے کچھ نہیں کیا، اب کیا کریں گے۔ آپ کی حکومت کو 15 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لیکن یہاں کے لوگ بے روزگار ہیں۔ انہیں کمپنیوں میں نوکری نہیں ملتی۔ نوکری حاصل کرنے کے لیے ایک سے دو لاکھ روپے رشوت دینی پڑتی ہے۔
سنگرولی ضلع کے دیوسر اسمبلی سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے راجندر میشرم نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ ہفتہ 28 اکتوبر کو وہ اپنے حامیوں کے ساتھ اسمبلی حلقہ کے کٹھورا گاؤں میں ووٹ مانگنے پہنچے تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا ہجوم موقع پر جمع ہوگیا۔ گاؤں کے لوگ راجندر میشرم پر ناراض ہو ئے۔ لوگوں نے مردہ باد کے نعرے لگانے شروع کردیا ہے۔ اس دوران ایم ایل اے کے حامیوں نے لوگوں سے بات چیت کی۔
لوگوں نے بی جے پی امیدوار کے خلاف غصہ دکھایا
ایم ایل اے سے بات کرنے پر لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ کٹھورا گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ جب وہ ایم ایل اے تھے تو انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ پڑھے لکھے ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگوں کو کسی کمپنی میں نوکری نہیں ملتی۔ اب لیڈر ووٹ مانگنے کے لئے آگے ہیں اور جیتنے کے بعد یہ کردیں گے وہ کردیں گے کا لالچ دے رہے ہیں ۔
بھارت ایسکپریس