Bharat Express

Telangana assembly election 2023: کانگریس نے تلنگانہ میں 45امیدواروں کی دوسری لسٹ کی جاری، محمد اظہرالدین کو ملی ٹکٹ

کانگریس نے راجگوپال ریڈی کو منگوڈے سے، مرلی نائک کو محبوب آباد سے اور رابن ریڈی کو عنبر پیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے تلنگانہ کی 119 میں سے 100 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ریاست کی تمام سیٹوں کے لیے 30 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

کانگریس نے جمعہ (27 اکتوبر) کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں سابق بھارتی کرکٹر محمد اظہر الدین سمیت 45 لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔محمد اظہر الدین کو ریاست کے حیدرآباد شہر کی جوبلی ہلز سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ سابق ایم پی مدھو گوڑ یکشی کو لال بہادر نگر سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پوجالا ہری کرشنا کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کے خلاف سدی پیٹ سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کانگریس نے راجگوپال ریڈی کو منگوڈے سے، مرلی نائک کو محبوب آباد سے اور رابن ریڈی کو عنبر پیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے تلنگانہ کی 119 میں سے 100 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ریاست کی تمام سیٹوں کے لیے 30 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

گزشتہ انتخابات میں کس نے کتنی سیٹیں حاصل کیں؟

کے سی آر کی بی آر ایس (اس وقت کی ٹی آر ایس) کو تلنگانہ میں 2018 کے اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ بی آر ایس نے 119 میں سے 88 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ وہیں کانگریس 19 سیٹوں پر سمٹ گئی تھی۔اس کے علاوہ اسد الدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی کو صرف ایک سیٹ پر کامیابی ملی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس وقت ریاست میں کے سی آر کی قیادت میں بی آر ایس کی حکومت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read