Bharat Express

Telangana election

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے اختتام پر ایگزٹ پول کا آناشروع ہوچکا ہے ۔ مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر پیش کئے جانے والے ایگزٹ پول کے مطابق چھتیس گڑھ میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہوتی نظر آرہی ہے ۔ چھتیس گڑھ کی 90 سیٹوں میں سے 40-50 سیٹیں کانگریس کو ملتی نظرآرہی ہیں

وہ تلنگانہ کی گوشا محل اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سے قبل بی جے پی نے انہیں اقلیتوں کے خلاف بیانات کی وجہ سے پارٹی سے معطل کر دیا تھا، لیکن اس بار انتخابات کی پہلی فہرست جاری ہونے سے عین قبل ان کی معطلی واپس لے لی گئی۔

Telangana Assembly Elections 2023: کانگریس نے انتخابی منشور میں خواتین پر زیادہ توجہ مرکوز کیا ہے۔ اس کے علاوہ غریبوں اور کسانوں کے لئے بھی کئی وعدے کئے گئے ہیں۔ خواتین کو بس میں مفت سفر کرانے کا بھی وعدہ ہے۔

کانگریس نے راجگوپال ریڈی کو منگوڈے سے، مرلی نائک کو محبوب آباد سے اور رابن ریڈی کو عنبر پیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے تلنگانہ کی 119 میں سے 100 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ریاست کی تمام سیٹوں کے لیے 30 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

پہلی فہرست میں، بی جے پی نے 8 شیڈول کاسٹ (ایس سی) امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔جب کہ 6 شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا، ’’اویسی کو ہمارا چیلنج یہ ہے کہ وہ تلنگانہ کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اویسی بہار اور اتر پردیش میں کس کی مدد کے لیے آتے ہیں۔