Bharat Express

Earthquake in Afghanistan: افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، اس ہفتے دوسری بار زمین کانپ اٹھی

این سی ایس کے مطابق افغانستان میں جمعہ کی صبح  6:39 پر 50 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

کیوبا میں زلزلہ

افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ غربت کی مار جھیل رہے ملک میں ایک ہفتے میں یہ دوسرا زلزلہ ہے۔ زلزلہ  نیشنل سینٹر فار سیسمولاجی  کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 تھی۔

این سی ایس کے مطابق افغانستان میں جمعہ کی صبح  6:39 پر 50 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

11 اکتوبر کو آنے والے زلزلے میں 4000 افراد ہلاک

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل 11 اکتوبر کو افغانستان میں 6.1 شدت کا زبردست زلزلہ آیا تھا۔ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ خامہ پریس نے طالبان کی زیر قیادت وزارت کے حوالے سے بتایا کہ اس زلزلے میں 4000 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ہرات اور آس پاس کے علاقے ہفتہ کو 6.3 شدت کے زلزلے اور اس کے طاقتور جھٹکے سے لرز اٹھے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read