Bharat Express DD Free Dish

Earthquake Afghanistan

دہلی-این سی آر سمیت بھارت کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث جموں و کشمیر میں بھی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔حالانکہ بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ یہ زلزلہ افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اسی شدت کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کا مرکز 6.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یو ایس جی ایس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایرانی سرحد کے قریب افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات سے 30 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

این سی ایس کے مطابق افغانستان میں جمعہ کی صبح  6:39 پر 50 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ہلال احمر جیسی فوجی اور غیر منافع بخش تنظیموں کی کم از کم ایک درجن ٹیمیں تباہی کے فوراً بعد امدادی اور طبی کارروائیاں چلانے میں شامل رہیں۔