Bharat Express

Afghanistan Earthquake: افغانستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز 6.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یو ایس جی ایس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایرانی سرحد کے قریب افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات سے 30 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

منی پور-ناگالینڈ کے سرحدی علاقے میں زلزلہ

Afghanistan Earthquake:  افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ افغان نیوز چینل ٹولو نیوز کی خبر کے مطابق ہرات میں زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی صوبہ ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔جس میں 2500 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا کہ ہرات شہر کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

زلزلے کا مرکز 6.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یو ایس جی ایس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایرانی سرحد کے قریب افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات سے 30 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

افغانستان میں بار بار زلزلے کیوں آتے ہیں؟

افغانستان اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے، خاص طور پر ہندوکش پہاڑی سلسلے کے علاقے میں۔ یہ خطہ یوریشین اور انڈین ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم  کے قریب موجود ہے۔ یونیسیف نے کہا ہے کہ پچھلے زلزلوں میں مرنے والوں میں 90 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read