Bharat Express

Amit Shah inaugurates the Sahara Refund Portal: امت شاہ کے ہاتھوں سہارا ریفنڈ پورٹل کا آغاز، انوسٹرس کو اتنے دنوں میں واپس مل جائیں گے ان کے پیسے

پورے ملک کے لاکھوں لوگوں کے پیسے سہارا انڈیا میں پھنسے پیسے ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سہارا ریفنڈ پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 45 دنوں میں جمع کنندگان کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں آجائے گی۔

وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر برائے داخلہ اور کوآپریٹیو امت شاہ نے آج سہاراریفنڈ پورٹل کے افتتاح کیا۔ اس موقع پرمرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ “چاروں کوآپریٹیوکا تمام ڈیٹا آن لائن ہیں… یہ پورٹل 1.7 کروڑ جمع کنندگان کو اپنے آپ کو رجسٹرکرنے میں مدد کرے گا۔ حقیقی جمع کنندگان کوان کی رقم واپس مل جائے گی۔ ان جمع کنندگان کا دعویٰ طے کردیا جائے گا۔ رقم 45 دنوں کے اندرانوسٹرس کے بینک اکاؤنٹ میں واپس کردی جائے گی۔”

پورے ملک کے لاکھوں لوگوں کے پیسے سہارا انڈیا میں پھنسے ہوئے تھے اورمیچیورٹی پورا ہونے کے بعد بھی ان کے پیسے ابھی تک واپس نہیں ملے تھے، لیکن اب ایسے لوگوں کے لئے امید پیدا ہوگئی ہے اورجلد ہی ان کے پیسے ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوجائیں گے۔ مرکزی وزیرداخلہ اورکوآپریٹیوامت شاہ منگل کے روزصبح 11 بجے اٹل اورجا بھون میں سہارا ریفنڈ پورٹل کا آغازکردیا ہے۔ اس پورٹل کی مدد سے ان تمام لوگوں کے پیسے واپس مل سکیں گے، جن کی میچورٹی مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Amit Shah to Launch Sahara Refund Portal: سہارا انڈیا میں سرمایہ کاروں کے پھنسے پیسے ملنے کا امکان، وزیر داخلہ امت شاہ کل لانچ کریں گے پورٹل

واضح رہے کہ سہارا انڈیا بینک میں گراہکوں کے جمع پیسوں کے معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے طے کیا تھا کہ سبھی سرمایہ کاروں کوادائیگی سی آرسی کے ذریعہ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سہارا-سیبی فنڈ میں 24,000  کروڑ روپئےجمع ہیں اوریہ فنڈ سال 2012 میں بنا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read