Bharat Express DD Free Dish

Sahara Group

عدالت کے حکم کے مطابق ایک ہفتے کے اندر یہ رقم سنٹرل رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز کو منتقل کی جائے گی، جو اہل سرمایہ کاروں کو براہ راست رقم تقسیم کرے گا۔

لکھنؤ میں واقع سہارا گروپ کے دفتر میں چھاپے کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سہارا گروپ کے عہدیداروں سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے دہلی اور کولکاتہ میں بھی چھاپے مارے ہیں۔

اس فلم کو رشی ویرمانی، سندیپ سنگھ اور سدیپتو سین نے مل کر لکھا ہے۔ تاہم فلم کی اسٹار کاسٹ کے حوالے سے مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

سبرت رائے ترکمان پور برف خانہ روڈ پر واقع اندراوتی نواس میں 250 روپے ماہانہ کرایہ پر رہتے تھے۔ فنانس کمپنی یہاں سے شروع ہوئی تھی۔

سبرت رائے سہارا کی سلطنت فائنانس، ریئل اسٹیٹ، میڈیا اور ہاسپٹلٹی سمیت کئی دوسرے سیکٹرمیں پھیلی ہوئی تھی۔ کبھی اسکوٹرپرنمکین بیچنے والے سبرت رائے کی اپنی ایئر لائن بھی تھی۔

یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سہارا گروپ کے سربراہ شری سبرت رائے جی کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ بھگوان شری رام سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار کنبہ کے افراد کو اس بے پناہ دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

سبرت رائے سہارا کی پیدائش 10 جون 1948 کو ہوئی تھی۔ وہ ہندوستان کے مشہور بزنس مین اور سہارا انڈیا پریوار کے بانی تھے۔

سہارا انڈیا کے سرمایہ کاروں کو پہلے آن لائن پورٹل کے ذریعے اندراج کرنا ہوگا۔ اس کے لیے انہیں اپنا نام، آدھار نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر اور دیگر معلومات درج کرنا ہوں گا۔

پورے ملک کے لاکھوں لوگوں کے پیسے سہارا انڈیا میں پھنسے پیسے ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سہارا ریفنڈ پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 45 دنوں میں جمع کنندگان کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں آجائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں منگل کے روز سہارا کے پورٹل کو لانچ کیا جائے گا۔ اس سے ان لوگوں کی امیدیں روشن ہونے لگی ہیں، جو سالوں سے اس انتظار میں ہیں کہ کب ان کے پیسے واپس ملیں گے۔