دہلی فسادات کے 6 ملزمین کو عدالت نے باعزت بری کردیا ہے۔
نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 کے فسادات کے دوران قتل کے ایک مقدمے میں دہلی کی عدالت نے 6 ملزمان کوبری کردیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کی جائے وقوع پر موجودگی اور مقتول کی شناخت سے متعلق الزامات کو شک وشبہ سے بالاترثابت کرنے میں ناکام رہا۔ کڑکڑڈوما عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے 48 صفحات پرمشتمل فیصلے میں کہا کہ آلوک تیواری کی موت شدید سراوردماغی چوٹوں کے نتیجے میں ہوئی تھی، تاہم دستیاب شواہد سے یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ مذکورہ 6 ملزمان اس حملے میں شریک تھے۔
اس مقدمے میں محمد سلمان پرانا مصطفی آباد، پرویزمہالکشمی اینکلو بابونگر دہلی، اشرف علی چمن پارک اندرا وہار، سونوسیفی بابونگرپرانا مصطفیٰ آباد، جاوید علی پرانا مصطفی ٰآباداورعارف پرانا مصطفی ٰآباد ملزم تھے، جو تقریباً 6 سال سے عدالتی حراست میں تھے۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تضادات، مقتول کی شناخت سے متعلق خامیوں اورملزمان کی انفرادی شرکت کے واضح ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پرانہیں بری کردیا۔ اس مقدمے میں جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پرجمعیۃ کی قانونی ٹیمجس میں ایڈوکیٹ سلیم ملک اورایڈووکیٹ عبدالغفارشامل ہیں نے جاوید اوراشرف علی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت اورناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی و سکریٹری مولانا نیازاحمد فاروقی کی نگرانی میں دہلی فسادات سے متعلق مقدمات میں متاثرین اورملزمان کوقانونی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں مسلسل سرگرم ہے۔ دہلی فسادات سے متعلق مجموعی طور پر 267 مقدمات میں قانونی پیروی کی جارہی ہے، جن میں جمعیۃ کی کوششوں سے اب تک 155 مقدمات میں ملزمان بری ہوچکے ہیں۔ قبل ازیں جمعیۃ کی کوششوں سے 586 ضمانتیں ہوچکی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


