Bharat Express DD Free Dish

Rohini takes a dig at Nitish Setu: ’’اے ڈی بی کا قرض، بہار کا پیسہ اور بی جے پی کا گن گان…‘‘، ’نتیش سیتو‘ پر روہنی آچاریہ کا طنز

روہنی آچاریہ نے دعویٰ کیا کہ کچا درگاہ-بیدوپور پل کی تعمیر کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 3 ہزار کروڑ روپے کا قرض لیا گیا، جبکہ 2 ہزار کروڑ روپے بہار کے داخلی وسائل سے فراہم کیے گئے۔ اس کے باوجود بی جے پی اور مرکزی حکومت کے لیڈران اس منصوبے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روہنی آچاریہ۔

پٹنہ: وزیر اعظم نریندر مودی 21 نومبر کو بہار میں کچا درگاہ-بیدوپور چھ لین پل کا افتتاح کرکے اسے ریاست کے عوام کے نام وقف کریں گے۔ اس اہم منصوبے کا نام ’نتیش سیتو‘ رکھا گیا ہے۔ تاہم افتتاح سے پہلے ہی اس پل کو لے کر بہار میں سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے پل کی تعمیر میں مرکزی حکومت کے تعاون کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔

روہنی آچاریہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے الزام لگایا کہ پل کی تعمیر میں وزیر اعظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، اس کے باوجود بی جے پی اس کی تعمیر کا کریڈٹ لینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’صفر تعاون، جھوٹی تعریف، اے ڈی بی کا قرض، عوام کا پیسہ، لیکن بی جے پی کا جھوٹا ڈھول!‘‘

اے ڈی بی سے 3 ہزار کروڑ کا قرض

روہنی آچاریہ نے دعویٰ کیا کہ کچا درگاہ-بیدوپور پل کی تعمیر کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 3 ہزار کروڑ روپے کا قرض لیا گیا، جبکہ 2 ہزار کروڑ روپے بہار کے داخلی وسائل سے فراہم کیے گئے۔ اس کے باوجود بی جے پی اور مرکزی حکومت کے لیڈران اس منصوبے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روہنی نے کہا کہ پل کی تعمیر میں مودی حکومت کا کوئی تعاون نہیں ہے، لیکن بی جے پی کے لیڈر اس طرح تشہیر کر رہے ہیں جیسے مرکزی حکومت نے بہار پر کوئی بڑا احسان کیا ہو۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لیڈر بغیر کسی تعاون کے اپنی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں اور وزیر اعظم مودی کی تعریف میں مصروف ہیں۔ اس سے پہلے اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو بھی پل کا نام ’نتیش سیتو‘ رکھے جانے پر طنز کر چکے ہیں۔ پل کے نام اور اس کی تعمیر میں مرکزی و ریاستی حکومت کے تعاون کو لے کر اپوزیشن مسلسل سوالات اٹھا رہی ہے۔

شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان رابطہ ہوگا بہتر

کچا درگاہ-بیدوپور چھ لین پل کو شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے والا ایک اہم منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومت اس کے افتتاح کی تیاریوں میں مصروف ہے، وہیں اپوزیشن کے حملوں کے باعث اس منصوبے کو لے کر سیاسی بحث بھی تیز ہوگئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read