Bharat Express DD Free Dish

Team India’s second-largest defeat in ODIs: رنوں کے لحاظ سے ون ڈے کرکٹ میں ٹیم انڈیا کو دوسری سب سے بڑی شکست، دہائی کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرسکے سات بھارتی بلے باز

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے ون ڈے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 244 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ 334 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 89 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

ماؤنٹ ماؤنگانئی: نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے ون ڈے مقابلے میں ہندوستان کو 244 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ 334 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 89 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ رنز کے لحاظ سے ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی شکست ہے۔ وہیں نیوزی لینڈ نے 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنی دوسری سب سے بڑی جیت درج کی ہے۔

میٹ ہنری نے پہلے ہی اوور میں تین بڑے بلے بازوں کو کیا آؤٹ

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ میٹ ہنری نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں وراٹ کوہلی، روہت شرما اور شریاس ایئر کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد رتوراج گائیکواڑ بھی پانچ رنز بنا کر کائل جیمیسن کا شکار ہوگئے۔ ایشان کشن نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اکشر پٹیل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نمن دھیر نے بھی 21 رنز بنائے۔ عاقب نبی پانچ اور کلدیپ یادو ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کی اس شاندار جیت کے اہم معمار میٹ ہنری رہے، جنہوں نے 9.4 اوور میں 27 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں میتھیو فشر نے 31 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میٹ ہنری ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان کے خلاف ایک میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے محض دوسرے گیند باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے شین بانڈ نے 2005 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

ول ینگ کی سنچری، نیوزی لینڈ نے بنائے 333 رنز

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 50 اوور میں 333 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹیم کی جانب سے ول ینگ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 125 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ وہیں ٹم سیفرٹ نے 48 گیندوں میں 58 رنز بنائے۔ فن ایلن نے 30 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیے، جبکہ مچل سینٹنر نے 24 رنز کا تعاون دیا۔ ہندوستان کی جانب سے گیند بازی میں اکشر پٹیل، عاقب نبی اور گرنور برار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ارشدیپ سنگھ اور نمن دھیر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read