Bharat Express DD Free Dish

ODI Cricket

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے خطابی قحط کو ختم کیا تھا۔ ہندوستان پہلی بار ونڈے کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا تھا۔ اس طرح سے 2 نومبر، 2025 کی تاریخ ہندوستانی مداح کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

نیوزی لینڈ میں وراٹ کوہلی نے اب تک مجموعی طور پر 11 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 46 کی اوسط سے 514 رن بنائے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر وراٹ ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا میچ 7 نومبر اور تیسرا مقابلہ 10 نومبر کو ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم نے زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ ہرمن پریت کور اور دیپتی شرما کی تاریخی سنچریوں نے ٹیم کو 328 رنز تک پہنچایا، جبکہ نوجوان اسپنر ویشنوی شرما نے چار وکٹیں لے کر جیت یقینی بنائی۔

بھارت اس میچ میں اپنے اہم تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے بغیر میدان میں اترا۔ ان کی غیر موجودگی میں بھارتی گیند باز انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے، کوئی بھی بھارتی گیند باز 6 رنز فی اوور سے کم کی اکانومی برقرار نہیں رکھ سکا۔ تیز گیند باز گرنور برار کے لیے یہ میچ انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 97 رنز دے دیے۔ اس کے ساتھ ہی برار لارڈز میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے گیند باز بن گئے۔ 

سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے تین طاقتور بورڈز نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے صدر مارٹن سنیڈن کی تیار کردہ ایک دستاویز کو نظر انداز کر دیا جس میں ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے فیوچر ٹور پروگرام (FTP) میں تبدیلی کی سفارش کی گئی تھی۔