Bharat Express DD Free Dish

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں کی کمی دور کرنے کے لیے کالجیم نے 2 ناموں کو منظوری دی ہے۔ان میں ممبئی میں واقع کسٹمز، ایکسائز اینڈ سروس ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (CESTAT) کے جوڈیشل ممبر اجے شرما اور بامبے ہائی کورٹ کے معروف وکیل ویبھو اننت سگدھرے شامل ہیں۔

نئی دہلی : ملک کی سپریم کورٹ کالجیم نے عدلیہ میں تقرریوں کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ 26 اکتوبر 2026 کو ہونے والی کالجیم کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک کی 4 اہم ہائی کورٹس میں نئے چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بامبے ہائی کورٹ اور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں مجموعی طور پر 9 نئے ججوں کی تقرری کی تجاویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے 3 الگ الگ سرکاری بیانات کے بعد عدالتی اور قانونی حلقوں میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس

سپریم کورٹ کالجیم نے ملک کی 4 اہم ہائی کورٹس میں انتظامی اور عدالتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے چیف جسٹس کے ناموں کی سفارش مرکزی حکومت کو بھیجی ہے۔گجرات ہائی کورٹ: گوہاٹی ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مانش رنجن پاٹھک کو گجرات ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دہلی ہائی کورٹ: چھتیس گڑھ ہائی کورٹ سے تعلق رکھنے والے اور فی الحال تلنگانہ ہائی کورٹ میں خدمات انجام دے رہے جسٹس پی سَیم کوشی کو دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔تلنگانہ ہائی کورٹ: کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس تپبرت چکرورتی کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔اتراکھنڈ ہائی کورٹ: پٹنہ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس سدھیر سنگھ کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بامبے ہائی کورٹ میں 2 نئے ججوں کی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں کی کمی دور کرنے کے لیے کالجیم نے 2 ناموں کو منظوری دی ہے۔ان میں ممبئی میں واقع کسٹمز، ایکسائز اینڈ سروس ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (CESTAT) کے جوڈیشل ممبر اجے شرما اور بامبے ہائی کورٹ کے معروف وکیل ویبھو اننت سگدھرے شامل ہیں۔ان دونوں قانونی ماہرین کی ججوں کے طور پر تقرری سے بامبے ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات کے جلد تصفیے میں مدد ملنے کی امید ہے۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کو ملیں گے 7 نئے جج

سپریم کورٹ کالجیم نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں وکلا کے زمرے سے 7 افراد کو جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان وکلا کے نام درج ذیل ہیں: ڈاکٹر وویک شرن، راجیش کمار شکلا،کنک گہروار عرف کنک لتا سنگھ/ بھکتی ویاس، شریاس پنڈت، مرنال ایلکر عرف مرنال مجمدار،اویناش جرگر

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read